وفاق ٹائمز

20آوریل
ایرانی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی ادارے قرآن مجید کی توہین کی روک تھام کے لئے سخت کارروائی کریں

ایرانی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی ادارے قرآن مجید کی توہین کی روک تھام کے لئے سخت کارروائی کریں

یوں تو انسانی تاریخ کا باب بہت سے جرائم، توہین آمیز حرکتوں اور شرمناک واقعات سے بھرپور ہے اور ان میں سے سب سے زیادہ ایک غیر منطقی حرکت انبیاء علیہم السلام اور پاک ترین تاریخی انسانوں کی گراں قدر میراث، مقدسات اور عقائد الٰہی کی توہین ہے۔

20آوریل
غزوہ بدر توکل بر خدا ور رسالت کے احکام پر عمل کرنے کا واضح مظاہرہ ہے، علامہ ساجد نقوی

غزوہ بدر توکل بر خدا ور رسالت کے احکام پر عمل کرنے کا واضح مظاہرہ ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود جس عزم اور استقلال سے دفاع، اسلام دشمن قوتوں کا اور بحرانوں پر قابو پایا۔ اس کی مثال غزوہ بدر سے پہلے اور بعد میں کہیں نہیں ملتی۔

19آوریل
۱۷ رمضان فتح عظیم جنگ بدر سنہ 2ہجری

۱۷ رمضان فتح عظیم جنگ بدر سنہ 2ہجری

تاریخی حقائق کے مطابق اس جنگ میں یہ کامیابی مسلمانوں خصوصا حضرت علی اور حضرت حمزہ جیسے جانثاروں کی جرات وبہادری کانتیجہ تھی۔

19آوریل
فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 170 روپے فطرہ ادا کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 170 روپے فطرہ ادا کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

واضح رہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پو را کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے ،نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں ۔فطرہ چاند دیکھ کر واجب کی نیت سے بھی دیا جا سکتا ہے۔

18آوریل
یوم ولادت با سعادت حضرت امام حسن ع کے موقع پر جامعۃ الکوثر میں تقریب افطار کا خصوصی اہتمام

یوم ولادت با سعادت حضرت امام حسن ع کے موقع پر جامعۃ الکوثر میں تقریب افطار کا خصوصی اہتمام

تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الجامعۃمفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی تھے جنہوں نے اپنے خطاب مستطاب میں دور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا احوال اور بعد از وصال حضرت رسالت مآب حضرت فاطمۃ الزہراء س، حضرت علی ع اور حضرت امام حسن ع کے ساتھ روا رکھے گئے مظالم کا ذکر کیا۔

17آوریل
صلحِ امام حسن مجتبی(ع) دینِ اسلام کے تحفظ کے لئے ایک بہترین اقدام تھا، استاد محس قرائتی

صلحِ امام حسن مجتبی(ع) دینِ اسلام کے تحفظ کے لئے ایک بہترین اقدام تھا، استاد محس قرائتی

ماہرِ قرآنیات استاد قرائتی نے کہا کہ اگر امام حسن مجتبیٰ (ع) امام حسین (ع) کے زمانے میں ہوتے تو یقیناً آپ قیام کے ذریعے دشمنان اسلام کا مقابلہ کرتے، اگرچہ آپ علیہ السلام عاشورا کے دن نہیں تھے لیکن آنحضرت کے فرزند حضرت قاسم علیہ السلام نے اپنے بابا کے حکم پر سید الشہداء علیہ السلام کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

17آوریل
اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کیلئے مسلم ممالک کو آواز بلند کرنا ہوگی، ثروت اعجاز قادری

اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کیلئے مسلم ممالک کو آواز بلند کرنا ہوگی، ثروت اعجاز قادری

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ دار نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور فائرنگ کھلی دہشتگردی ہے۔

17آوریل
دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزہ رکھنا واجب ہے؟

دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزہ رکھنا واجب ہے؟

اگر معلوم ہو کہ طولانی مدت تک بچے کو ڈبے کا دودھ پلانا اس کے لیے ضرر کا باعث ہے مثلا وہ بچہ جس کے دودھ پینے کے ابتدائی ایام ہوں اور ڈبے کا دودھ پلانا باعث ہو کہ بچہ ماہ رمضان کے بعد ماں کا دودھ نہ پیے اور یہ اس کے لیے ضرر رکھتا ہو تو اس صورت میں بھی گذشتہ صورت کی طرح روزہ واجب نہیں ہے بلکہ فقط قضاء اور کفارہ ہے۔

16آوریل
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا یوم القدس ریلی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا یوم القدس ریلی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

ان شااللہ اس سال بھی پورے ملک میں شیعہ علما کونسل کے کارکنان جوش و جذبے کے ساتھ یوم القدس منا کر اسرائیل کو پیغام دیں گے کہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان کا غیور مسلمان بھی تمہارے مقابلے میں فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم سب شیعہ سنی اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کے ساتھ یہ اعلان کریں گے کہ ہم ایک امت ہیں۔