وفاق ٹائمز

22آوریل
فتح مکہ شرک کے سیاسی اقتدار کے زوال کا نقطہ آغاز ہے اور مکہ20 سالہ مزاحمت کے بعد اسلام کے زیر نگیں آیا، قائد ملت جعفریہ

فتح مکہ شرک کے سیاسی اقتدار کے زوال کا نقطہ آغاز ہے اور مکہ20 سالہ مزاحمت کے بعد اسلام کے زیر نگیں آیا، قائد ملت جعفریہ

اس عدیم النظیر فتح کے بعد مکہ کی معاشرتی‘ دینی‘ علمی اور سماجی زندگی میں واضح فرق آیا جو اس سے قبل وہاں موجود نہ تھا ۔ قبل از اسلام قبائلی تعصب‘ جہالت‘ اپنے آباءو اجداد پر فخر و مباہات اور اپنے دشمن سے انتقام جیسی غیر اسلامی اقدار معاشرے کے مزاج پر حاکم و حاوی تھیں جسے اسلامی اقدار نے یکسر بدل دیا‘ وہ معاشرہ جہاں نفرتوں کا بازار گرم تھا ‘ اخوت و برادری میں تبدیل ہوگیا۔ احمد مرسل کی سیرت کے نقوش معاشرے پر حاکم ہوئے جو رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

21آوریل
پُرامن شیعہ ہزارہ برادری پر مسلسل دہشت گردانہ حملے طالبان حکومت کی رِٹ پرسوالیہ نشان ہے،علامہ سید مرید نقوی

پُرامن شیعہ ہزارہ برادری پر مسلسل دہشت گردانہ حملے طالبان حکومت کی رِٹ پرسوالیہ نشان ہے،علامہ سید مرید نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہائی اسکول اور آج شیعہ مسجد میں ماہِ مبارک کے دوران معصوم طلباءکا قتل حد درجہ سفاکیت ہے۔

21آوریل
ملتان، یوم ضربت امیر المومنین کی مناسبت سے ماتمی جلوس دربار حضرت پیر یسین بخاری پر اختتام پذیر

ملتان، یوم ضربت امیر المومنین کی مناسبت سے ماتمی جلوس دربار حضرت پیر یسین بخاری پر اختتام پذیر

دوران جلوس سنٹرل جیل چوک پر مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ جلوس کے دوران ملتان اور بیرون ملتان کے ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی، ماتمداری اور زنجیر زنی کی، اس موقع پر سیکیورٹی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

21آوریل
سانحہ کابل اور مزار شریف انتہائی تشویشناک، افغان حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے، علامہ افضل حیدری

سانحہ کابل اور مزار شریف انتہائی تشویشناک، افغان حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے، علامہ افضل حیدری

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے دو دن پہلے کابل اور آج مزار شریف میں ہونیوالے سانحہ پر گہر ے دکھ اور سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

21آوریل
جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعہ کو کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی فلسطین منایا جائیگا

جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعہ کو کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی فلسطین منایا جائیگا

یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر علمائے کرام اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اظہار خیال کریں گے، جبکہ احتجاجی مظاہروں میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

21آوریل
خدا کی یاد اور خدا سے رابطہ انسان کے دل میں اطمینان پیدا کرتا ہے،علامہ غلام عباس رئیسی

خدا کی یاد اور خدا سے رابطہ انسان کے دل میں اطمینان پیدا کرتا ہے،علامہ غلام عباس رئیسی

ممتاز عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ مؤمن اور کافر کی نگاہ میں فرق ہے، دنیا سے مومن اور کافر دونوں استفادہ کرتے ہیں، لیکن کافر دنیا اور اس کی آسائشوں کو ہدف سمجھتا ہے جبکہ مؤمن اسے وسیلہ قرار دیتا ہے۔ مؤمن تمام الہی نعمتوں کو حتی شہوات اور خواہشات کو بھی کمال حاصل کرنے، امتحان میں کامیاب ہونے اور خدا تک پہنچنے کے لئے استعمال کرتا ہے اور کافر خواہشات کو وسیلہ قرار دینے کے بجائے ان کی پیروی کرتا ہے، مؤمن خواہشات کی پیروی نہیں کرتا ہے۔

20آوریل
علامہ شہید عارف الحسینی کا نظریہ تھا امریکہ ایک فرعونی ریاست ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ شہید عارف الحسینی کا نظریہ تھا امریکہ ایک فرعونی ریاست ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا اقوام عالم کے سامنے باوقار زندگی گزارنے کا واحد طریقہ امریکی غلامی سے انکار ہے۔ امریکہ کی دوستی وطن سے دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیٹر گیٹ سکینڈل پر عدالتی کمیشن بننا چاہئے اور اس کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہئے۔

20آوریل
شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، ہزاروں فرزندان توحید شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے

شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، ہزاروں فرزندان توحید شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے

انہوں نے کہا کہ سحرو افطار میں دیے جانیوالے کھانے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کروانے کیلئے ماہر کک کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، اس کے علاوہ معتکفین کو 24 گھنٹے میڈیکل ایڈ دستیاب ہوگی

20آوریل
سانحہ کابل انتہائی تشویشناک، افغان حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے قائد ملت جعفریہ

سانحہ کابل انتہائی تشویشناک، افغان حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے قائد ملت جعفریہ

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل ہائی سکول میں ہونیوالے سانحہ، میہڑ ضلع دادو سندھ میں رات گئے لگنے والی آتش زدگی کے سانحات اور سوئیڈن و ہالینڈ میں کی جانیوالی گستاخیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔