صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























اس احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ آج ہم اس علامتی احتجاج کے ذریعے سے پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حرمت قرآن اور حرمت رسول پر تو ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ ہم ان کی بے حرمتی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سید المرسلین حضرت رسول خدا کے کارٹونز بنائے گئے ، اسلام سے نفرت کے طور پر ”یوم قرآن جلاو “ منایا گیا اورافسوسناک بات یہ ہے کہ یہ سب واقعات آزادی اظہار رائے کے نام پر یورپ میں رونما ہوئے ۔توہین آمیز واقعات قابل برداشت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کہا کے گزشتہ واقعہ انتہائی ناقابل معافی ہے سوئیڈن حکومت اس سلسلے میں فوری اقدام اٹھائے۔ انہوں نے کہا کے پاکستان کے حکمرانوں سے بھی بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اپنی غیرت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے عالمی سطح پر اس مسلے کو اجاگر کریں اور سوئیڈن حکومت کے ساتھ اس کی سنگینی پر بات کریں۔
اس بیان کے مطابق میگیول مورانٹینس نے کہا کہ ’’یہ توہین آمیز اقدام ان مسلمانوں کی بے احترامی ہے جو عید الاضحیٰ منا رہے ہیں۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس شرمناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور دیگر ممالک کی جانب سے آنے والے ردعمل کو قریب سے ملاحظہ کیا ہے۔
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میںحجة الاسلام مولانا تطہیر حسین زیدی نے نماز عیدالاضحی پڑھائی۔ خطبہ عید میں انہوں نے کہا سید المرسلین حضرت محمد مصطفی نے فرمایا صلہ رحمی کرو۔ جو صلہ رحمی کرے گا میں رسول اللہ ضمانت دیتا ہوں کہ اسے70 شہیدوں کا ثواب عطا کروں گا۔
حج ابراہیمی کی صلائے عام اور اس کی عالمی دعوت نے ایک بار پھر تاریخ کی گہرائيوں سے پوری دنیا کو مخاطب کیا اور ذکر خدا کرنے والے مشتاق دلوں میں ہلچل مچا دی۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صبح 7بجے نماز عیدالاضحی جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں پڑھائیں گے۔
مدرسہ امام خمینیؒ قم کے شعبہ علوم فنون قرآت کے سربراہ اور نامور قرآنی استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ اصیل رضوی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ جتنے ترجمہ قرآن کے اردو زبان میں ہوئے ہیں کسی اور زبان میں نہیں ہوئے لیکن جو تحقیقات اور علمی کام گذشتہ علماء نے کیا ہے اس کو آج کل کے زمانے کے مطابق اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔