وفاق ٹائمز

14مارس
اسلام کے بغیر مسائل حل اور ملک ترقی نہیں کرسکتا، جماعت اسلامی

اسلام کے بغیر مسائل حل اور ملک ترقی نہیں کرسکتا، جماعت اسلامی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ لیڈرشپ کو اپنے کارکنان کیلئے مثالی نمونہ بننا چاہیے، ہر قسم کی لیڈرشپ کو ہمیشہ اپنے وقت، انا سمیت ہر قسم کی قربانی دینی پڑتی ہے۔

14مارس
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے 2 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے 2 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متعدد بار بھرپور یقین دہانیوں کے باوجود ہمارے نوجوان گھروں تک نہیں پہنچے، کورونا وباء کے پھیلاؤ کے بعد ہماری تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

14مارس
آستان قدس رضوی کی یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے قیام کا مقصد اسلامی تعلیمات کا بہترین نمونہ پیش کرنا ہے، حجت الاسلام مروی

آستان قدس رضوی کی یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے قیام کا مقصد اسلامی تعلیمات کا بہترین نمونہ پیش کرنا ہے، حجت الاسلام مروی

حجت الاسلام مروی نے کہا کہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی تأسیس کے حوالے سے آستان قدس رضوی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے،اس مقدس آستانہ کی بنیا دی ذمہ داری یونیورسٹیاں یا اسکول قائم کرنا نہيں ہے بلکہ اس کی ذمہ داری زائر اور زیارت کے امور پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج و تبلیغ ہے

14مارس
عراق میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے، دفتر آیت اللہ سیستانی

عراق میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے، دفتر آیت اللہ سیستانی

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا بروز اتوار15 مارچ 2021ء کو عراق میں شعبان المعظم 1442 ہجری کی پہلی تاریخ ہوگی۔

14مارس
الٰہی کتاب قرآن کریم کی مخالفت، عالمی استعمار کی انسانیت دشمن اور اسلام مخالف سازشوں کا نتیجہ ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی

الٰہی کتاب قرآن کریم کی مخالفت، عالمی استعمار کی انسانیت دشمن اور اسلام مخالف سازشوں کا نتیجہ ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی

قرآن مقدس کی توہین پر سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الٰہی کتاب قرآن کریم کی مخالفت، عالمی استعمار کی انسانیت دشمن اور اسلام مخالف سازشوں کا نتیجہ ہے۔

14مارس
شہری آزادیاں لازم، حقوق کے لئے صدائے احتجاج بنیادی حق ہے، علامہ ساجد نقوی

شہری آزادیاں لازم، حقوق کے لئے صدائے احتجاج بنیادی حق ہے، علامہ ساجد نقوی

احتجاجی مظاہرہ یا مارچ جس مقصد کےلئے کیا جاتاہے اگر اس کی سپرٹ سے ہٹ جائے تو پھر تنازعات جنم لیتے ہیں اس لئے ایسے نعروں ، تحریروں سے گریز کیا جاناچاہیے جو مسلمہ عقائد و نظریات، تہذیبی اقدار اور فطرت کے منافی ہوں یا جن سے حقوق کی فراہمی کی بجائے بے چینی ، اضطراب یا نفرت پھیلنے کا اندیشہ ہو یا پھر اس کے بعد اعتراضات یا توجیہات کا نیا سلسلہ چل نکلے جس طرح 8مارچ کے بعدجاری ہے۔

14مارس
لکھنؤ؛ وسیم رضوی کی شیطانی و دہشت گردانہ حرکت کے خلاف شیعہ و سنّی علماء کا زبردست احتجاج

لکھنؤ؛ وسیم رضوی کی شیطانی و دہشت گردانہ حرکت کے خلاف شیعہ و سنّی علماء کا زبردست احتجاج

وسیم رضوی کے شیطانی و دہشت گردانہ اقدام کے خلاف آج 14 مارچ بروز اتوار عزاداری روڈ آصفی امام باڑے پر احتجاجی ریلی بعنوان ’’تحفظ قرآن مجید ریلی‘‘ منعقد ہوئی جس میں مکتب تشیع اور اہل سنت والجماعت کےاہم اور بزرگ علماء نے شریک ہوکر وسیم رضوی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں داخل عرضی کی مذمت کی اور اسے اسلام مخالف اور دشمن قرآن قراردیتے ہوئے اس کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے کہ قرآن کریم سے 26 آیتوں کو ہٹایا جائے ،جس پر مسلمانوں کے ہر طبقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے اور حکومت سے اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیاجارہاہے ۔

14مارس
آغا سید عابد حسین حسینی کے گستاخ قرآن کے خلاف ولی امر المسلمین کی خدمت میں خط

آغا سید عابد حسین حسینی کے گستاخ قرآن کے خلاف ولی امر المسلمین کی خدمت میں خط

حضرت ولی امر مسلمین اور دیگر مراجع کرام سے درخواست کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں اپنی راۓ کا اظہار فرمائیں تاکہ دین مزید مستحکم ہو اور دین اور اسکے مقدسات کا دفاع ہو۔

14مارس
وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ کو ہوگا، دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ کو ہوگا، دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

ڈائریکٹوریٹ مذہبی تعلیم ،اتحاد تنظیمات مدارس کی صوبائی سطح پر تشکیل ، وفاق المدارس کے نام کی تبدیلی بھی ایجنڈے میں شامل