صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام پر روا رکھے جانے والے ظلم و ستم نے بحرین کو ایک بڑے جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مچھ بلوچستان میں ہونے والا واقعہ ظلم و ستم اور بربریت ہے۔ جس انداز سے مظلوم مزدوروں کو شہید کیا گیا ،قابل مذمت اور انسانی تاریخ کا بدنما داغ ہے ۔افسوسناک بات ہے کے داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کے طرز پر مقتولین کو ذبح کیا گیا ہے ۔
زاھدان ایران میں شیعہ سنی علماء اور عوام کی جانب سے سانحہ مچھ کے خلاف پاکستان قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی اور تعزیتی مظاہرہ کیا گیا۔
مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں اس وقت تک پُرامن دھرنے جاری رہیں گے جب تک ورثاء کی طرف سے خود دھرنے کے خاتمے اور لاشوں کی تدفین کا اعلان نہیں کیا جاتا۔
مدیر دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی زیر صدارت دفتر میں اجلاس ہوا جس میں مچھ بلوچستان میں بے گناہ اور نہتے شیعہ ہزارہ کے بے دردی کے ساتھ قتل کی شدید مذمت کی گٸ۔
حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں غریب محنت کشوں کو بےدردی سے شہید کیا گیا۔ مقتولین کے ورثا گزشتہ پانچ دن سے جنازے رکھ کر شدید سردی میں وزیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں۔
اجلاس میں سانحہ کوئٹہ مچھ میں شیعہ ہزارہ کے قتل عام کی بھر پور مذمت کی گی۔اور شہداء کے وارثین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ حکومت وقت سے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کی تاکید کی گئی۔
شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سانحہ گیشتری مچھ کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے کل بروز جمعہ 8جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان احتجاجی پروگرام ہونگے۔
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر شیعہ ہزارہ کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ سخت سردی کے باوجود احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اوربزرگ افراد شامل ہیں، دھرنے کے شرکا نے کہا کہ جب تک وزیراعظم احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔