وفاق ٹائمز

01اکتبر
معصوم افغانی شیعہ طلباء کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے،سیدہ زہرا نقوی

معصوم افغانی شیعہ طلباء کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے،سیدہ زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات افغان قوم و ملک کا تابناک مستقبل اور اپنے والدین کا سہارا اور امید تھے اس دل دہلانے والے واقعے، جوان شہادتوں اور شیعہ نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔

30سپتامبر
عوام کے بنیادی، آئینی، قانونی اور شہری آزادیوں کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی، علامہ ساجد نقوی

عوام کے بنیادی، آئینی، قانونی اور شہری آزادیوں کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی، علامہ ساجد نقوی

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک جن گھمبیر اور نازک حالات سے دوچار ہے‘ سیاسی و معاشی ابتری کے علاوہ عوام سیلاب جیسی مشکل ترین صورتحال میں اذیت ناک صورت حال کا شکار ہیں اس کے خاتمے کے لئے بھی ہم ملک کے ذمہ دار اور محب وطن ہونے کے ناطے مخلص اور فکر مند ہیں تمام ذمہ داران سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ صورت حال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے ملک کو اس بھنور اور دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

30سپتامبر
تقویٰ و پرہیز گاری کے لئے انسان کو خوداحتسابی اور خود سازی پر توجہ دینی چاہیے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

تقویٰ و پرہیز گاری کے لئے انسان کو خوداحتسابی اور خود سازی پر توجہ دینی چاہیے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

ان کا کہنا تھا انسان اگر کاغذ قلم سے اپنی روزانہ کی کارکردگی لکھے اور شام کو خود چیک کرے تو اسے پتہ چلے گا کہ اس نے دن کا تقریباً کافی حصہ فضولیات میں گزاردیا ہے۔ اس لئے تقویٰ و پرہیز گاری کے لئے انسان کو خوداحتسابی اور خود سازی پر توجہ دینی چاہیے ۔حافظ ریاض نجفی نے کہا پیغمبر اسلام نے صفر سے کام شروع کیا۔اس نیلگوں آسمان کے نیچے بعثت رسول کے بعد تین سال تک صرف تین افراد یعنی خود رسول اللہ، حضرت خدیجہ اور حضرت علی کے علاوہ کوئی اللہ کی نماز کو ادا نہیں کرتا تھا۔

30سپتامبر
کراچی؛ شیعہ علماء کی حکمت عملی تیار جلد اپنے اسیروں کو واپس لائینگے

کراچی؛ شیعہ علماء کی حکمت عملی تیار جلد اپنے اسیروں کو واپس لائینگے

اجلاس میں حضرت عبداللہ شاہ غازی رح کے مزار اقدس پہ ہونے والے واقع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اسیر نوجوانوں کی رہائی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور رابط کے زریعہ مسائل کو حل کرنے پر اتفاق ہوا مزار پر ماتم داری روکنے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پر تشویش کا اظہار اور مزمت کی گئی۔

29سپتامبر
ایران میں ہر چیز کی آزادی ہے، حقیقت کے متلاشی ایران آکر دیکھیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران میں ہر چیز کی آزادی ہے، حقیقت کے متلاشی ایران آکر دیکھیں، ایرانی وزیر خارجہ

انہوں نے مزید کہاکہ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ ایران کا سفر کریں اور دیکھیں کہ تہران کی گلیوں میں کیا ہو رہا ہے، یہاں آزادی اظہار، دینی آزادی اور حجاب کی آزادی ہے اور خواتین حجاب کو اپنی پسند کے مطابق کرتی ہیں لیکن یقینا ملک میں قانون بھی موجود ہے۔

28سپتامبر
اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو غیر شرعی قرار دیدیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو غیر شرعی قرار دیدیا

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے ٹرانسجینڈر ترمیمی بل 2021ء پر ترامیم پیش کی تھیں۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے تجویز پیش کی کہ کوئی جنس تبدیلی کیلئے نادرا کے پاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔

28سپتامبر
ایرانی معروف عالم دین آیت اللہ سید نورالدین جعفریان انتقال کرگئے

ایرانی معروف عالم دین آیت اللہ سید نورالدین جعفریان انتقال کرگئے

حوزہ علمیہ اصفہان کے استاد و بزرگ عالم دین آیت اللہ سید نورالدین جعفریان نصف صدی حوزہ علمیہ اصفہان اور ایران بھر میں تبلیغی، تعلیمی اور تربیتی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے بعد آج شہادت امام رضا علیہ السلام کے دن اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

26سپتامبر
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اپنے زمانے كے سب سے بڑے عبادت گزار تھے،حجۃ الاسلام کاشف علی

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اپنے زمانے كے سب سے بڑے عبادت گزار تھے،حجۃ الاسلام کاشف علی

انہوں نے مزید کہاکہ امام حسن (ع) کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے لوگ آپ کی شجاعت کے پہلو کو کم رنگ کر دیتے ہیں جبکہ وہی خون جو امام حسین (ع) کی رگوں میں تھا وہی خون امام حسن(ع) کی رگوں میں بھی تھا، وہی خون امیر المومنین (ع) کی رگوں میں بھی دوڑ رہا تھا۔

26سپتامبر
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گرکرتباہ،2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گرکرتباہ،2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل،صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔