وفاق

20می
آئی ایس او کے زیر انتظام طلبہ تنظیموں کے رہنماوں کی مسئلہ فلسطین کانفرنس/اسلامی ممالک اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، مقررین

آئی ایس او کے زیر انتظام طلبہ تنظیموں کے رہنماوں کی مسئلہ فلسطین کانفرنس/اسلامی ممالک اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، مقررین

متحدہ طلبہ محاذ کے زیر اہتمام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر انتظام مسئلہ فلسطین اور امت مسلمہ کا کردار کانفرنس کا انعقاد لاہور میں ہوا ۔کانفرنس میں تمام طلبہ تنظیموں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی ۔کانفرنس سے طلبہ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک کو فلسطین اور کشمیر پر ایک موقف اختیار کرنا چاہیے ، مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

20می
مسلم ممالک ناجائز اسرائیل کو ختم اور فلسطین کو حق خودارادیت دلائیں، ثروت اعجاز قادری

مسلم ممالک ناجائز اسرائیل کو ختم اور فلسطین کو حق خودارادیت دلائیں، ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، اسے دہشتگرد قرار دیا جائے، سلامتی کونسل کا چوتھا اجلاس کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہونا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، فلسطین کی زمین آگ و خون کی لپیٹ میں ہے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر بمباری و فائرنگ کر رہا ہے.

20می
فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا کلب جواد نقوی

فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا کلب جواد نقوی

مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے مجلس علمائے ہندکے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے اسرائیل مسلسل نہتی مظلوم فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے جس میں سیکڑوں افراد شہید ہوگئےہیں۔

20می
وقف املاک ایکٹ کے تحت رجسٹریشن/ وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے اہم لیٹر جاری

وقف املاک ایکٹ کے تحت رجسٹریشن/ وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے اہم لیٹر جاری

23 مارچ کو مجلس عاملہ کے منعقده اجلاس میں "وقف املاک ایکٹ " اور اس کے تحت محکمہ اوقاف کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ ہماری طرف سے اس وقت تک کئے گئے اعلی سطحی سرکاری رابطوں، کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

20می
سانحہ انہدام جنت البقیع امت مسلمہ کے لئے ایک ناقابل فراموش صدمہ ہے،آغا سید حسن الموسوی الصفوی

سانحہ انہدام جنت البقیع امت مسلمہ کے لئے ایک ناقابل فراموش صدمہ ہے،آغا سید حسن الموسوی الصفوی

انہدام جنت البقیع کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت السلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ یہ سانحہ امت مسلمہ کے لئے ایک ناقابل فراموش صدمہ ہے جس پر آج تک اہل عشق و عقیدت کے دل مغموم اور آنکھیں اشکبار ہے۔

20می
بیت المقدس کی حفاظت اور غزہ وفلسطینی مسلمان کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت،پریس کانفرنس

بیت المقدس کی حفاظت اور غزہ وفلسطینی مسلمان کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت،پریس کانفرنس

مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض مقدس فلسطین اور مسجد اقصٰی جو مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ آج اسکی بے حرمتی و بے ادبی کی جارہی ہے۔ نمازیوں پر، عبادت کرنے والوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، بم دھماکے کیے جارہے ہیں۔ اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

20می
اسلام کی حقیقی نشانیوں سے نفرت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

اسلام کی حقیقی نشانیوں سے نفرت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

انہوں نے کہا کہ ایک صدی قبل سرزمین حجاز پر ظلم و بربریت کا جو سیاہ باب رقم کیا ہے یہ اس خیانت کاری کا تسلسل ہے جو چودہ سو سالوں سے خانوادہ رسول ص اور محبان اہلبیت ع کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے۔آل رسول کو شہید کرکے ان کے مزارات کو مسمار کرنا خارجیوں اور ناصبیوں کے ہتھکنڈے رہے ہیں۔اسلام کی حقیقی نشانیوں سے نفرت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

20می
علامہ شیخ حسن جعفری کی صدارت میں تمام مسالک کے علماء کا اجلاس، امن کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

علامہ شیخ حسن جعفری کی صدارت میں تمام مسالک کے علماء کا اجلاس، امن کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

عالم اسلام اور گلگت بلتستان کے موجودہ معروضی حالات کے تناظر میں ہنگامی طور پر بلتستان کے تمام مسالک علماءکا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت امام جمعہ و الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجتہ الالسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری منعقد ہوا۔

19می
21 مئی کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، علامہ سبطین سبزواری

21 مئی کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق 21 مئی بروز جمعة المبارک مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔