13

امام خمینی (رح) ایک بلند مرتبہ فقیہ ، اصولی، فلسفی، عارف اورمربی تھے، پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر

  • News cod : 18220
  • 04 ژوئن 2021 - 15:39
امام خمینی (رح) ایک بلند مرتبہ فقیہ ، اصولی، فلسفی، عارف اورمربی تھے، پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر
امام خمینی نے اس وقت ملت ایران کو اغیارکی قید سے نجات دلائی جب تمام سیاسی طاقتیں دین کو مٹانے کی کوشش میں مصروف تھیں ، آپؒ نے ایسے نظام کو قائم کیا جس کی بنیاد صالحیت اور اخلاقی اقدار پر تھی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ الامام المنتظر قم ایران کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی نے یوم وفات امام خمینی (رح) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ امام خمینی ایک کامل انسان اور اسلام کے عظیم رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بلند مرتبہ فقیہ ، اصولی، فلسفی، عارف اورمربی تھے۔ انہوں نے معرفت الٰہی ،تقویٰ کو اپنا پیشہ بنایا۔ آپؒ نے اس وقت ملت ایران کو اغیارکی قید سے نجات دلائی جب تمام سیاسی طاقتیں دین کو مٹانے کی کوشش میں مصروف تھیں ، آپؒ نے ایسے نظام کو قائم کیا جس کی بنیاد صالحیت اور اخلاقی اقدار پر تھی۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ امام خمینیؓ کی عطا کردہ اسلامی و جمہوری روشن فکری، بہترین نظام حکومت، اعلٰی اخلاقی سیاسی اور فکری تربیت اور اصولوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لئے امام خمینیؓ کی ذات اور ان کے عمل کا مطالعہ کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18220