12

غیبت امام مہدی عج(قسط22)

  • News cod : 25989
  • 02 دسامبر 2021 - 13:28
غیبت امام مہدی عج(قسط22)
مذکورہ آثار و فواید کے علاوہ اور بھی بہت سے فواید و آثار امام کے وجود کے لئے روایات میں ذکر کیے جاتے ہیں ، مثال کے طور پر امام انسان کی ہدایت کرتے ہیں اور ان کے سوالات کا جواب دیتے ہیں اور …

سلسلہ بحث مہدویت

تحریر: استاد علی اصغر سیفی (محقق مہدویت)

3خود سازی :
امام کے وجود مبارک کے آثار اور فواید میں سے ایک یہ ہے کہ انسان کا امام پر عقیدہ و ایمان ,اس میں خود سازی اور تزکیہ نفس کی تقویت کا سبب بنتا ہے .
قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے:
(وَقُلْ اِعْمَلُوا فَسَیَرَی اللَّہْ عَمَلَکُمْ وَرَسُولُہُ وَالمُؤمِنُونَ) سورہ توبہ،آیت١٠٥.
” اور پیغمبر کہہ دیجئے کہ تم لوگ عمل کرتے رہو کہ تمھارے عمل کو اللہ ،رسول اور صاحبان ایمان سب دیکھ رہے ہیں…”۔
روایات میں منقول ہے کہ آیہ شریفہ میں ”مومنین” سے مراد آئمہ معصومین عليھم السلام ہیں .اصول کافی،باب عرض الاعمال،ص١٧١.
اصول کافی کےحجت خدا پر عرض اعمال کے باب ، میں نقل ہونے والی حدیثوں کے مطابق ، امام معصوم اور خدا کی حجت ، ہمارے اعمال پر ناظر اور گواہ ہیں اور ہر روز اور ہر ہفتہ انسان کے اعمال آپ کی خدمت میں پیش کیے جاتے ہیں ایک حقیقی شیعہ کبھی بھی اس بات پر راضی نہ ہوگا کہ زمانے کے امام اس کے برے اعمال پر ناظر ہوں اور اس کے نامہ عمل دیکھ کر امام غمگین اور ناراض ہوجائیں ، لہٰذا ایسا انسان اپنے گفتار اور کردار کے بارے میں بہت احتیاط سے کام لے گا ، اور وہ اس طرح سے عمل انجام دے گا کہ اپنے زمانہ کے امام کی خوشنودی حاصل کریں ۔
یہ چیزتربیتی لحاظ سے بہت زیادہ اثرات کی حامل ہے اور شیعوں کو اپنے افعال کی اصلاح کی ترغیب دلاتی ہے۔ یعنی حجت خدا اورخوبیوں کے امام کے سامنے برائیوں اور گناہوں سے آلودہ ہونے سے روکتی ہے۔
البتہ یہ بات مسلّم ہے کہ انسان اس پاکیزگی اور روحانیت کے سرچشمہ پر جتنی توجہ دے گا اس کے دل اور روح کا آئینہ اتنا ہی پاکیزگی اور معنویت حاصل کرے گا اور یہ نورانیت اور شفافیت اس کی رفتار و گفتار میں نمایاں ہوتی جائے گی۔
مذکورہ آثار و فواید کے علاوہ اور بھی بہت سے فواید و آثار امام کے وجود کے لئے روایات میں ذکر کیے جاتے ہیں ، مثال کے طور پر امام انسان کی ہدایت کرتے ہیں اور ان کے سوالات کا جواب دیتے ہیں اور …
آپ کے وجود کے فواید اور آثار کو بہت سے بزرگان نے واضح طور پر درک کرلیا ہے ،مثال کے طور پر شیعوں کی حفاظت اور دشمنوں کے ظلم سے نجات دلانا …
چنانچہ حضرت مہدی علیہ السلام نے شیخ مفید کے نام توقیع (خط) میں لکھا :”ہم تمہارے تمام حالات سے آگاہ ہیں اور کوئی بھی چیز ہم سے مخفی نہیں ہے اور ہم نے بھی تم (شیعوں) سے مربوط امور اور مسایل کے بارے میں کوئی سستی نہیں کی ہے اور تمہیں فراموش نہیں کیا ہے (احتجاج طبرسی،ج۲، ص۵۹۶)
(جاری ہے…..

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25989