صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
انجمن بیداری اسلامی کے سربراہ نے اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم ایسے وحشیانہ واقعات کا جواب ضرور دے گی اور دہشت گرد گروہ اپنے وحشیانہ جنایات، قتل عام، بچوں کو مارنے اور بچوں، بڑوں، مرد، عورت، بوڑھے اور جوان مظلوم انسانوں کو شہید کرنےکے باوجود اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور کامیابی جبہہ مقاومت اور خطے کی مظلوم قوم کا مقدر ہو گی۔ ان شاءاللہ
اقوامِ متحدہ کی کمیٹی سلامتی کونسل کی صدر لانا ذکی نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین غلامعلی صفائی بوشہری نے اپنے ایک بیان میں پشاور کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔
حزباللہ لبنان نے ایک بیان میں پشاور کی جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں درجنوں مسلمانوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی مذمت کی ہے اور پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں سخت ترین سزائیں دیں۔
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دہشت گردی کے واقعے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عظیم سانحے پر پاکستانی معزز عوام اور دنیا کے مسلمانوں اور شیعوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سانحۂ پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ کر کے عالم اسلام کو اپنے مشترکہ دشمنوں سے غافل رکھنا چاہتی ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ ان کے مقدس وجود کو ایرانی قوم اور تمام مسلم اقوام کی محبت و الفت کا مرکز بتایا۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے استاد حوزہ حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی نے کہا کہ وطن عزیز میں ہماری تنظیمیں، ملت کی قیادتیں، انجمنیں اور وحدت و اتحاد کے دعویدار اگر ہمدلی کے ساتھ قوم کے اندر نظم پیدا کرتے اور قوم کو تقسیم نہ کرتے بلکہ قوم کے کاموں کو تقسیم کرتے تو ہم نہ گلی کوچوں میں اور نہ ہی امام بارگاہوں میں شہید ہوتے۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے پشاور مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔