صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
پوری دنیا کی طرح یمن کے ملسلمانوں نے بھی یوم القدس کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر قدس کے غاصبوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے جائز حق کے لئے ملت فلسطین کی جدوجہد اور قدس سے عدم لاتعلقی پورے استقامتی محاذ کو قانونی حیثیت عطا کرتی ہے اور جو کچھ اس وقت فلسطین میں ہورہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے۔
عالمی یوم القدس کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے ٹیلی ویژن کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطین کا معاملہ بدستور امت اسلامیہ کا سب سے اہم مسئلہ ہے آپ نے فرمایا کہ ظالم اور سفاک سرمایہ دارانہ نظام کی پالیسیوں نے ایک پوری قوم کو اس کے گھر، وطن اور آبائی سرزمین سے محروم و بے دخل کرکے وہاں ایک دہشت گرد حکومت قائم کی اور غیروں کو لاکر بسادیا -
عالمی یوم القدس کے موقع پر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائت اور اعلان جہاد کادن ہے، قدس کا مسئلہ ناقابل فراموش ہے ،اس دن کو ہمیشہ یاد رکھا جا ہے گا کیونکہ یہ مسلمانوں کا ایک تاریخی مسئلہ ہے۔
عالمی یوم القدس کی مناسبت اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے مقدس شہر قم میں فلسطینی پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب رکھی گئی جس میں اسلامی تبلیغات کے ڈپٹی چیئرمین نصرت اللہ صافی، نمائندہ ولی فقیہ قم اور آستان مقدس حضرت معصومہ کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی، فوج اور پولیس کے اعلی عہدیداروں سمیت سٹی گورنمنٹ کے سربراہان بھی شریک تھے۔
وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے اپنے ایک بیان میں کہا قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمان عج سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب مسلسل دوسرے سال بھی حج کے لیے غیرملکیوں کی آمد پر پابندی لگاسکتی ہے اور صرف مقامی مقیم افراد کی محدود تعداد کو فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ جن افراد کو اجازت ہوگی ان کےلیے کورونا ویکسی نیشن کروانا ضروری ہوگا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے کہا کہ عبادت صرف نماز، روزہ، حج وغیرہ میں منحصر نہیں ہے بلکہ حلال روزی کما کر اہل خانہ کو دینا بھی عبادت ہے۔
فرانس میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی لگانے کا بل پیش کردیا گیا، بل کے خلاف سوشل میڈیا اور مسلمان لڑکیوں کی حمایت میں ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔