17می
حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل 18مئی بروز ہفتہ شام 5:30 بجے آبائی گاؤں چاہ پیر بخش والا تحصیل علی پور میں اداء کی جائے گی۔

05می
امام حسن ؑکے نام وصیت ،حضرت علی ؑنے اسلام کو تمام ادیان پر غلبے کا مذہب قرار دیا ،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

امام حسن ؑکے نام وصیت ،حضرت علی ؑنے اسلام کو تمام ادیان پر غلبے کا مذہب قرار دیا ،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا وصیت نامہ تقویٰ و پرہیزگاری اورقرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے جو مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام حسن علیہ السلام کو شہادت سے پہلے ہدایت کی۔

04می
رہبر معظم انقلاب اسلامی یوم قدس کے دن عوام سے خطاب فرمائیں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی یوم قدس کے دن عوام سے خطاب فرمائیں گے

اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے نائب چیئرمین نصرت اللہ لطفی نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام سے خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر قدس کا عالمی دن آن لائن منایا جائے گا۔

04می
امام علیؑ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، سینیئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

امام علیؑ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، سینیئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی زندگی سے ایک عام انسان سے لے کر حکمران تک اور ایک طالب علم سے لے کر ایک فقیہہ تک ہر شخص بھرپور استفادہ کرسکتا ہے۔

04می
امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب کا آخری وصیت نامہ

امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب کا آخری وصیت نامہ

امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب علیہما السلام کی معرکة الآراءشخصیت کو مسلمانوں ہی نے نہیں دوسروں نے بھی زبان و قلم سے بے پناہ خراج تحسین پیش کیا۔علی کے فضائل و کمالات کا اعتراف در اصل اسلام اور رسول گرامیﷺ اسلام کی تعلیم و تربیت کی عظمت کا اعتراف ہے۔رہتی دنیا تک ارباب انصاف، فرزند ابوطالب کی شان بیان کرتے رہیں گے۔ تجزیہ نگاروں نے اس عظیم انسان کے قتل کے بارے لکھا قتل فی محرابہ لشدة عدلہ علی کو اس کی عدالت میں شدت کی وجہ سے قتل کیا گیا ۔

04می
حضرت علی ؑکی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے، قائد ملت علامہ ساجد نقوی

حضرت علی ؑکی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے، قائد ملت علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے21رمضان المبارک امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت پر مجالس و جلوس ایس او پیز کے تحت منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیرالمومنین ؑکی ذات کا ایک منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے جو انہیں دنیا کے تمام حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے

03می
فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 150 روپے فطرہ ادا کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 150 روپے فطرہ ادا کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے اہل ایمان 150 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے 400 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔

02می
امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران کے چین اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ہوں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران کے چین اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ہوں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں امریکیوں کی جانب سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ متعدد بارایسا ہوا ہے کہ ہمسایہ ملکوں کے اعلی رتبہ وفد کے دورہ ایران کی امریکہ کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

02می
یوم علیؑ کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگرامات اپنے روایتی انداز کے مطابق منعقد ہوں گے، کوئی رکاوٹ قبول نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

یوم علیؑ کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگرامات اپنے روایتی انداز کے مطابق منعقد ہوں گے، کوئی رکاوٹ قبول نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ یوم علی کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگرامات اپنے روایتی انداز کے مطابق منعقد ہوں گے۔کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

02می
فتح مکہ، شرک کے سیاسی اقتدارکے زوال کا نقطہ آغاز ہے،علامہ ساجد نقوی

فتح مکہ، شرک کے سیاسی اقتدارکے زوال کا نقطہ آغاز ہے،علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 20رمضان فتح مکہ کے موقع پر کہاکہ فتح مکہ، شرک کے سیاسی اقتدار کے زوال کا نقطہ آغاز ہے اور مکہ اسلام کے مقابلے میں 20 سالہ مزاحمت کے بعد اسلام کے زیر نگیں آیا۔