29مارس
روزے کا فلسفہ

روزے کا فلسفہ

روزہ کا ایک فلسفہ یہ ہے کہ انسان اس مہینہ میں اپنے ان دشمنوں کے خلاف آمادہ ہو جنہوں نے اس سے تکامل کا راستہ چھین لیا ہے، دشمن سے مقابلہ کرنے اور اس پر غلبہ پانے کے لئے صبر و استقامت کی مشق کرے

09آوریل
“وفاق ٹائمز” ہمیشہ علماء کی فعالیتوں کو نشر کرنے کے لئے تیار ہے، محمد ابراہیم صابری

“وفاق ٹائمز” ہمیشہ علماء کی فعالیتوں کو نشر کرنے کے لئے تیار ہے، محمد ابراہیم صابری

وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ابراہیم صابری نے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ٹائمز نے اس سال کام شروع کیا ہے اور یہ ادارہ دنیا بھر کے علمائے کرام اور طلاب خصوصا پاکستان کے مدارس اور مراکز دینی کے ترجمان کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے ہمیشہ علماء کی فعالیتوں کو نشر کرنے کے لئے تیار ہے۔

09آوریل
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کی جانب سے قم میں موجود صحافیوں کے اعزازمیں تقریب

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کی جانب سے قم میں موجود صحافیوں کے اعزازمیں تقریب

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظفر حسین نقوی نے وفد کو دفتر میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ جو لوگ میڈیا کے میدان میں مصروف عمل ہیں ان پر تنقیدیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن ان کی بہت کم حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس لئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم نے اپنا فرض سمجھا کہ دینی تعلیمات کے فروغ اور ان کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں آپ لوگوں کی زحمات کی قدردانی کی جائے۔

09آوریل
دنیا میں تفرقہ بازی، ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی یہ سب جہالت کی وجہ سے ہے، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی

دنیا میں تفرقہ بازی، ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی یہ سب جہالت کی وجہ سے ہے، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی

حجۃ الاسلام سید جواد الموسوی نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں خطبہ روز جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دین علم ہے اور دین حکمت ہے اسلام میں جھل کی گنجاٸش قطعاً نہیں ہو سکتی کیونکہ جہاں جہل ہو وہاں مسائل پیش آتے ہیں اور مشکلات پیش آتی ہیں آج عالم اسلام اسی جہل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

09آوریل
استقبال ماہ رمضان کی مناسبت سے علماء بلتستان کا ایک اہم اجلاس علامہ شیخ حسن جعفری کی صدارت میں منعقد

استقبال ماہ رمضان کی مناسبت سے علماء بلتستان کا ایک اہم اجلاس علامہ شیخ حسن جعفری کی صدارت میں منعقد

علامہ شیخ حسن جعفری نے اجلاس میں موجود تمام علماء کرام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک تبلیغ، ترویج دین اور تقرب الہی حاصل کرنے کیلئے ایک بہترین فرصت ہے۔

08آوریل
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے ایک وفد کی علامہ شیخ نوروز مرحوم کے گھر آمد+تصاویر

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے ایک وفد کی علامہ شیخ نوروز مرحوم کے گھر آمد+تصاویر

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی اور حجۃ الاسلام سید محمد حسن نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے ممتاز عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین اور دیگر افراد سے ملاقات کی اور حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔

08آوریل
خانہ کعبہ میں روزانہ صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو عمرے اور عبادت کی اجازت ہوگی

خانہ کعبہ میں روزانہ صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو عمرے اور عبادت کی اجازت ہوگی

مکہ مکرمہ: کورونا وبا کے باعث ماہ صیام کے دوران مسجد الحرام میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو عمرے اور عبادت کے لیے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

08آوریل
شہید باقر الصدر ؒ نے معاشیات کے میدان میں جو گرانقدر خدمات انجام دیں اور قلمی آثار چھوڑے وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

شہید باقر الصدر ؒ نے معاشیات کے میدان میں جو گرانقدر خدمات انجام دیں اور قلمی آثار چھوڑے وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام سید مرید حسین نقوی نے ممتاز ماہر اقتصاد اور اسلامی سکالر آیت اللہ سید محمد باقر الصدر شہید اور انکی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی دنیا کی ممتاز ‘ جید اوراپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات کی بدولت آج بھی نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپور انداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پر گامزن ہیں۔

08آوریل
تصویری رپورٹ | مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں علامہ شیخ نوروز کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن کا اہتمام

تصویری رپورٹ | مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں علامہ شیخ نوروز کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن کا اہتمام

مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں علامہ شیخ نوروز کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن کا اہتمام

08آوریل
بغداد؛ پاکستانی سفیر کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

بغداد؛ پاکستانی سفیر کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا حکومت پاکستان کاعراق اوردیگرعرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اورموجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے۔