28آوریل
وزیراعظم کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات ہوئی ہے۔

22آوریل
سیدہ خدیجہ الکبری ؑکی سیرت طاہرہ پرآدمیت کونازہے ، علامہ ساجدعلی نقوی

سیدہ خدیجہ الکبری ؑکی سیرت طاہرہ پرآدمیت کونازہے ، علامہ ساجدعلی نقوی

حضرت خدیجہؑ عزت واحترام، دولت وثروت اورعلم وعرفان میں بلندمنزلت کی مالک تھیں، آپ ؑکی پاکیزگی اور عظمت کا یہ عالم تھا کہ وہ پیغمبر اکرم کی پہلی شریکہ حیات بنیں اور جب تک زندہ رہیں، تنہا ام المومنین اور پیغمبر اکرم کی شریکہ حیات رہیں

22آوریل
کوئٹہ دھماکہ افسوسناک ہے تحقیقات کی جائیں، رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان

کوئٹہ دھماکہ افسوسناک ہے تحقیقات کی جائیں، رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ سرینا ھوٹل میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشتگردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے سیکورٹی فورسز کو زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

22آوریل
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری+تصاویر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری+تصاویر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں پہنچتے ہی سب سے پہلے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری دی۔ انہوں نے حرم مطہر کی زیارت کے بعد حرم کے متولی سے ملاقات کی۔ پاکستان کے سفیر بھی اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے۔

22آوریل
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر حجۃ الاسلام والمسلمین روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا،وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار پر گفتگوہوئی۔

22آوریل
علامہ اقبال کی شاعری نے بیداری امت میں جو کردار ادا کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

علامہ اقبال کی شاعری نے بیداری امت میں جو کردار ادا کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 83 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق نے امت مسلمہ کو اغیار کی غلامی سے نجات ، نوجوانوں کو بلندی پروازی اور خدائے واحدکی اطاعت کا جو درس اپنے کلام کے زریعے دیا وہ تاقیامت کیلئےمشعل راہ ہے۔

22آوریل
ایران پاکستان تعلقات ؛ 6 مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام کے سمجھوتے پر دستخط

ایران پاکستان تعلقات ؛ 6 مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام کے سمجھوتے پر دستخط

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کو تہران میں دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی ۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

21آوریل
بیان معصومؑ اور سیرت و کردار معصومؑ قرآن مجید کی تفسیر ہے،مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم

بیان معصومؑ اور سیرت و کردار معصومؑ قرآن مجید کی تفسیر ہے،مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم

مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں درس اخلاق دیتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید اور فرمان معصوم یہ دوچیزیں ہمارا سرمایہ ہیں۔ بیان معصوم اور سیرت و کردار معصوم قرآن مجید کی تفسیر ہے، خواہ وہ نہج البلاغہ ہو، صحیفہ سجادیہ کی دعائیں ہوں،یا روایات اور زیارات کے مجموعے ہوں ۔اسی طرح احادیث کی کتب بھی تفسیر قرآن ہیں۔ انداز اور لہجے بدلتے رہتے ہیں کبھی زیارت کی شکل میں، کبھی دعاوں کی شکل میں، کبھی مکتوبات کی شکل میں اور کبھی خطبات کی شکل میں قرآن کی تفسیر سامنے آتی ہے۔

21آوریل
وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات کورونا کی وجہ سے ملتوی

وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات کورونا کی وجہ سے ملتوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسب ہدایت جناب ناظم امتحانات کورونا کے پھیلاؤ اور چند دیگر وجوہات کی بناء پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے 22 مئی 2021 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کیے جاتے ہیں.

21آوریل
علامہ اقبال کے آزمودہ نسخے امت مسلمہ کو دنیا کی غلامی سے نجات دلا سکتے ہیں، علامہ راجہ ناصر

علامہ اقبال کے آزمودہ نسخے امت مسلمہ کو دنیا کی غلامی سے نجات دلا سکتے ہیں، علامہ راجہ ناصر

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 83 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کا عشق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور درس خودی وہ آزمودہ نسخے ہیں جن کے ذریعے امت مسلمہ دنیا کی غلامی سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔