28آوریل
وزیراعظم کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات ہوئی ہے۔

23آوریل
علماء، تبلیغ سے وابستہ افراد انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علماء، تبلیغ سے وابستہ افراد انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ کے دین کی تبلیغ کرنے والے فقط خالق کائنات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ذمہ دار علماءاور تبلیغ سے وابستہ اہلِ علم ہمیشہ انبیاءؑ کی پیروی کرتے ہیں۔حضرت ابراہیم ؑ کے واقعات میں بھی اللہ پر بھروسہ کا درس ملتا ہے۔تنہا ہونے کے باوجود موقف سے پیچھے نہ ہٹے۔

23آوریل
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،ایران

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ ہمیں کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے پر، جس میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، گہری تشویش ہے ، اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور اس ملک کے غیور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔

23آوریل
آج دنیا میں حضرت خدیجہ کی ذریت سے حضرت زینب بنت فاطمہ کی اولاد تمام کفر کے مقابل موجود ہیں، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی

آج دنیا میں حضرت خدیجہ کی ذریت سے حضرت زینب بنت فاطمہ کی اولاد تمام کفر کے مقابل موجود ہیں، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی

حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد الموسوی نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں خطبہ روز جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ آج شام میں بھی دیکھیں محسنہ اسلام حضرت خدیجہ کی ذریت سے حضرت زینب بنت فاطمہ کی اولاد تمام کفر کے مقابل موجود ہیں شام مرکز اہلبیت بن چکا ہے۔

23آوریل
علامہ شبیر میثمی کا آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے رحلت پر اظہار تعزیت

علامہ شبیر میثمی کا آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے رحلت پر اظہار تعزیت

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ شبیر میثمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

22آوریل
مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا، وزیرخارجہ پاکستان

مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا، وزیرخارجہ پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ عظیم امام دونوں ممالک (پاکستان اورایران )کے مابین تعلقات کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

22آوریل
ایران اور پاکستان کا “ناموس رسالت” کے لئے مشترکہ جہدوجہد کرنے کا عزم، حرم امام رضاؑ سے ویڈیو پیغام جاری

ایران اور پاکستان کا “ناموس رسالت” کے لئے مشترکہ جہدوجہد کرنے کا عزم، حرم امام رضاؑ سے ویڈیو پیغام جاری

زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حرم امام رضاؑ کے متولی حجتہ السلام والمسلمین جناب احمد مروی سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے پر پاکستانی قوم کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ حجت الاسلام جناب احمد مروی اور ایرانی قیادت نے من جملہ فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت کیلئے، حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت کیلئے اور اسلام کی سربلندی کیلئے، پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے۔

22آوریل
موجودہ حالات میں بی بی خدیجہ کے جذبہ کو ہر طبقے میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، علامہ اشفاق وحیدی

موجودہ حالات میں بی بی خدیجہ کے جذبہ کو ہر طبقے میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، علامہ اشفاق وحیدی

آج اسلام جو دنیا کے کونے کونے تک زندہ جاوید ہے بی بی کی قربانی کی وجہ سے اس لیے بی بی خدیجہ الکبری کو محسنہ اسلام کہا جاتا ہے

22آوریل
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مدرسہ الامام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے اراکین کا اظہار رنج وغم

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مدرسہ الامام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے اراکین کا اظہار رنج وغم

حوزہ علمیہ الامام المنظر قم اور وفاق ٹائمز کے مسئولین نے حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عظیم سانحے پر تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے توفیق صبر کی دعائیں بھی کیں۔

22آوریل
آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ اور مولانا سید فیاض حسین نقوی مرحوم کی زوجہ لاہور میں انتقال کر گئیں ہیں۔