14می
حضرت معصومہ (س) کے وجود نے قم کو نورانیت عطا کی، آیت اللہ اعرافی

حضرت معصومہ (س) کے وجود نے قم کو نورانیت عطا کی، آیت اللہ اعرافی

انہوں نے مزید کہا: حضرت معصومہ (س) کی موجودگی کی بدولت ہی ایران کا اسلامی انقلاب کامیاب ہوا اور علم یہاں سے دنیا کے دوسرے حصوں تک علم پھیل گیا۔

17آوریل
غیبت کے ذریعے دوسروں کی عزت خاک میں نہ ملائیں، حجۃ الاسلام حاجی اسماعیلی

غیبت کے ذریعے دوسروں کی عزت خاک میں نہ ملائیں، حجۃ الاسلام حاجی اسماعیلی

حجۃ الاسلام و المسلمین حاجی اسماعیلی نے تفسیر قرآن کے درس میں سورہ حجرات کی 12 ویں آیت " وَ لا یَغْتَبْ بَعْضُکُمْ بَعْضاً أیُحِبُّ احَدُکُمْ أنْ یَأْکُلَ لَحْمَ أخیهِ مَیْتاً فَکَرِهْتُموهُ " کے ذیل میں دوسروں کی عزت و آبرو کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ غیبت کی وجہ سے دوسروں کی بے عزتی اور رسوائی ہوتی ہے۔ اس خطرناک بیماری سے بچنے کا ایک مؤثر راستہ اس کے اسباب و عوامل کو پہچاننا اور ان سے دوری اختیار کرنا ہے۔

17آوریل
لڑکیوں پر کب روزہ واجب ہوجاتا ہے؟

لڑکیوں پر کب روزہ واجب ہوجاتا ہے؟

حجۃ الاسلام والمسلمین جناب وحید پور کے مطابق لڑکیوں کی بلوغت کا تعلق صرف عمر سے ہے؛ یعنی: عمر کے سوا ان کی بلوغت کی کوئی نشانی نہیں پائی جاتی اور عمر کی حد بھی قمری تاریخ کے مطابق 9 سال پورے ہونا ہے اس میں شمسی تاریخ کاکوئی عمل دخل نہیں ہے۔

17آوریل
ایران نے ساٹھ فیصد افزودہ یورینیم تیار کرلیا

ایران نے ساٹھ فیصد افزودہ یورینیم تیار کرلیا

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ گذشتہ رات بارہ بج کر چالیس منٹ پر ایرانی سائنسدانوں نے ساٹھ فیصد تک یورنیم کو افزودہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے-

17آوریل
رمضان المبارک ضیافت الہی کامہینہ ہے، علامہ ساجد نقوی

رمضان المبارک ضیافت الہی کامہینہ ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جو شخص ماہ صیام میں مریض ہو اور آئندہ رمضان تک روزہ نہ رکھ سکتا ہووہ اپنے ایک دن کے روزہ کے بدلے فدیہ ادا کر ئے گاجو فی یوم750گرام گندم یا جویا کھانا مستحق کو دے گا فدیہ کی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی ۔

17آوریل
آیت اللہ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے مقبوضہ کشمیر میں دعائیہ تقریب

آیت اللہ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے مقبوضہ کشمیر میں دعائیہ تقریب

انجمن شرعی شیعیان مقبوضہ جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے انکی ہمہ جہت شخصیت کو ایرانی قوم و قیادت اور شیعیان عالم کے لئے سرمایہ افتخار قرار دیا۔

16آوریل
قرآن مجیدمیں روحانی اور جسمانی بیماریوں کی شفا ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن مجیدمیں روحانی اور جسمانی بیماریوں کی شفا ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ابدیّت اور سرمدیّت فقط اللہ کے لئے ہے،باقی سب کو فنا ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے ماہ رمضان میں اللہ ہما را میزبان ہے۔مہمان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو میزبان کو ناپسند ہو۔اُمّتِ مرحومہ خوش قسمت ہے کہ ماہِ مبارک نصیب ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو اپنا نام دیا ہے۔

16آوریل
عوام کسی انقلاب کی تلاش میں ہیں جس دن یہ لوگ نکل آئے سب کچھ حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل جائے گا، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی

عوام کسی انقلاب کی تلاش میں ہیں جس دن یہ لوگ نکل آئے سب کچھ حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل جائے گا، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی

انہوں نے کہا کہ جس طرح روزہ مومن میں اخلاص اور یقین پیدا کرتا ہے ایسے ہی سیاست میں بھی ہمارے حکمرانوں کو خدا پر یقین ہونا چاہئے کیوں امریکہ اسرائیل آل سعود سے ڈرتے ہیں حالانکہ ایران گیس کے پائپ لائن باڈر تک لاچکا ہے مگر یہ حکمران امریکہ اسراِئیل اور آل سعود سے ڈر رہے ہیں .

16آوریل
علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی رحلت،علامہ راجہ ناصرعباس و ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی رحلت،علامہ راجہ ناصرعباس و ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین نے علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک کےممتاز عالم دین ، خطیب اہل بیتؑ اور داعی وحدت علامہ محمد عون نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ان کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

16آوریل
رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار

رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دارنے رہبر معظم انقلاب کے دفتر قم سے متصل حسینیہ امام خمینی ؒ میں درس اخلاق دیتے ہوئے عالم اسلام کو ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے درس میں پیغمبر اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت کے متعلق کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ یہ عظیم ہستیاں لوگوں کو اس ماہ کی خصوصیات و امتیازات اور برکات یاد دلاتی تھیں۔