30ژانویه
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہاکہ ایران پہ عالمی سطح پہ پابندیاں ہیں لیکن اسلامی حکومت کے باعث ایران بتدریج ترقی کررہا ہے۔یہ فقط اور فقط اسلام کے فیوض و برکات ہیں۔

09ژانویه
ایران کی جانب سے پاکستان میں مزدور پاکستانیوں کے قتل عام کی مذمت

ایران کی جانب سے پاکستان میں مزدور پاکستانیوں کے قتل عام کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے مچھ میں گیارہ کان کنوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے ایک بار پھر تکفیری دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں علاقے کے تمام ملکوں کے تعاون کی ضرورت کو اجاگر کر دیا ہے۔

09ژانویه
پابندیاں نہ ہٹیں تو عالمی معائنہ کاروں کو نکال باہر کریں گے، ایران کا انتباہ

پابندیاں نہ ہٹیں تو عالمی معائنہ کاروں کو نکال باہر کریں گے، ایران کا انتباہ

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی پریزائڈنگ کمیٹی کے سربراہ احمد امیر آبادی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اکیس فروری دوہزار اکیس تک ایران کے مالیاتی، بینکاری اور تیل کے شعبے پر ‏عائد ظالمانہ امریکی پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو تہران ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو ملک سے باہر نکال دے گا۔

08ژانویه
امریکہ کی جانب سے حشد الشعبی کے سربراہ پر پابندی عائد

امریکہ کی جانب سے حشد الشعبی کے سربراہ پر پابندی عائد

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کر کے عراقی رضاکار فورس کے سربراہ پر پابندی عائد کرنے کی خبر دی ہے۔

07ژانویه
عراقی عدالت نے “امریکی دھشت گرد صدر ٹرمپ” کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا

عراقی عدالت نے “امریکی دھشت گرد صدر ٹرمپ” کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق الرصافہ عدالت کے خصوصی جج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کیس میں استغاثہ کے بیانات سننے اور تحقیقات کا عمل مکمل ہو جانے پر یہ عدالت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کئے جانے کا حکم سناتی ہے۔

07ژانویه
بحرین ایک بڑے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

بحرین ایک بڑے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام پر روا رکھے جانے والے ظلم و ستم نے بحرین کو ایک بڑے جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

07ژانویه
عوام کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، سربراہ حوزہ علمیہ کوپن ھیگن ڈنمارک

عوام کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، سربراہ حوزہ علمیہ کوپن ھیگن ڈنمارک

حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں غریب محنت کشوں کو بےدردی سے شہید کیا گیا۔ مقتولین کے ورثا گزشتہ پانچ دن سے جنازے رکھ کر شدید سردی میں وزیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں۔

06ژانویه
اقوام متحدہ کی جانب سے سانحہ مچھ کی مذمت

اقوام متحدہ کی جانب سے سانحہ مچھ کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے مچھ میں ہوئے دہشتگرد انہ حملے کی مذمت کی ہے۔

04ژانویه
ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ پر ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، صوبائی صدر شیعہ علماءکونسل

ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ پر ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، صوبائی صدر شیعہ علماءکونسل

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے گیارہ کان کن مزدوروں کی شہادت کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عرصے سے ملت جعفریہ کو مختلف مواقع پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

03ژانویه
بغداد ایئر پورٹ پر “شہدائے مقاومت” کی یاد میں شب داری+تصاویر

بغداد ایئر پورٹ پر “شہدائے مقاومت” کی یاد میں شب داری+تصاویر

خیابانِ ابو مہدی المہندس، بغداد بین الاقوامی ائیر پورٹ کے قریب ، جہاں گذشتہ سال الحاج قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی کار پر امریکہ نے حملہ کیا تھا ، گذشتہ رات مزاحمتی اور مقاومتی کمانڈروں کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔