30ژانویه
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہاکہ ایران پہ عالمی سطح پہ پابندیاں ہیں لیکن اسلامی حکومت کے باعث ایران بتدریج ترقی کررہا ہے۔یہ فقط اور فقط اسلام کے فیوض و برکات ہیں۔

11فوریه
سری لنکا میں مسلمانوں کی میتوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم

سری لنکا میں مسلمانوں کی میتوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دے دی ہے۔

09فوریه
انقلاب اسلامی ایران۔۔ استقامت کی روشن مثال

انقلاب اسلامی ایران۔۔ استقامت کی روشن مثال

دنیا کے دیگر ممالک یا عرب خطوں پر قابض حکمرانوں کی باتوں اور خیالات پر تبصرہ نہ کیا جائے اور صرف امریکہ و اسرائیل کے صدور اور حکمرانوں کے اعلانات‘ عزائم اور پابندیوں ہی کو دیکھ لیا جائے تو ہمیں اس انقلاب کے پس ِ پشت غیبی تائید و حمایت کا اندازہ ہو جائے گا۔ ۹۷۹۱ء کے امریکی و اسرائیلی صدر سے لے کر ۱۲۰۲ء کے ٹرمپ اور نیتن یاہو تک ہر کسی نے انقلاب ِ ایران کے خلاف پوری طاقت سے سازشیں کیں۔

09فوریه
ہندوستان میں انقلاب اسلامی، امام راحل(رہ) اور مقام معظم رہبری کے چاہنے والوں کی موجودگی انقلاب اسلامی ایران کی عظیم کامیابی ہے، حجۃ الاسلام شاکری

ہندوستان میں انقلاب اسلامی، امام راحل(رہ) اور مقام معظم رہبری کے چاہنے والوں کی موجودگی انقلاب اسلامی ایران کی عظیم کامیابی ہے، حجۃ الاسلام شاکری

انہوں نے انقلاب اسلامی کی برکت سے ہندوستان میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علوم اسلامی حاصل کرنے والے سینکڑوں طلبہ کہ جو آج  اس وسیع و عریض ملک میں چمکتے ہوئے ستاروں کی طرح(علوم محمد و آل محمد[ص] کی) تعلیم دے رہے ہیں اور درجنوں اسکولوں اور مدارس دینی کی حمایت کہ جو آج ہزاروں طلباء و طالبات کی تربیت کر رہے ہیں اور اس وسیع و عریض ملک میں عملی طور پر شیعوں کی علمی میراث کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

09فوریه
انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ اور حجۃ الاسلام سکندر علی بہشتی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب

انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ اور حجۃ الاسلام سکندر علی بہشتی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب

الباقیات الصالحات ٹرسٹ تسر شگر بلتستان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ قم میں اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اور حجۃ الاسلام سکندر علی بہشتی کی ڈیڑھ سالہ تدریسی و تبلیغی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

07فوریه
اللہ کے احکامات اور رسول اللہ (ص) کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے سے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل ہوگی، محمد جمال شریف

اللہ کے احکامات اور رسول اللہ (ص) کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے سے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل ہوگی، محمد جمال شریف

جنگاؤں۔ یکمینار مکہ مسجد جنگاؤں میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے حالات پر ہر مسلمان کو کڑی نظر رکھنا ضروری ہے۔ ہندوستان میں دن بہ دن فرقہ پرستی میں اضافہ ہورہا ہے۔ مسلمان یکجہتی سے رہتے ہوئے قوم و ملت کی ترقی کیلئے سوچنا ضروری ہے۔

06فوریه
آج کے معاشرے کی مشکلات کا حل سیرہ فاطمی کی پیروی میں ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین مروری

آج کے معاشرے کی مشکلات کا حل سیرہ فاطمی کی پیروی میں ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین مروری

حجت الاسلام مروی نے اس سلسلے میں معاشرے میں فاطمی تعلیمات کی ترویج کو بے حد ضروری قرار دیا اور کہا کہ جناب فاطمہ (س) کی سیرت اور طرز زندگی کو اپنانے سے ہمارے معاشرے کی موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کی بہت سی مشکلیں حل ہوجائيں گی۔  اس سلسلے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سیرت اور ان کے طرز زندگی  کو معاشرے میں اور خاص طور پر خواتین اور بچیوں کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ان کی راہنمائی ہو۔

06فوریه
ایران میں مزارات کے متولیوں اور منتظمیں کا چوتھا اجلاس، حرم امام رضا (ع) کے خلاف مجرمانہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

ایران میں مزارات کے متولیوں اور منتظمیں کا چوتھا اجلاس، حرم امام رضا (ع) کے خلاف مجرمانہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس روضوں اور مزارات کے متولیوں اور منتظمیں کا چوتھا اجلاس جمعرات کو امام علی رضا(ع) کے حر م میں منعقد ہوا،اس اجلاس کے شرکا نے جرائم پیشہ امریکہ کی طرف سے آستان قدس رضوی اور اس مقدس آستانہ کے متولی پر لگائی جانے والی مجرمانہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر مذمتی بیان جاری کیا۔

01فوریه
بحرین میں 8 انقلابیوں کو سزائیں

بحرین میں 8 انقلابیوں کو سزائیں

آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے کل 8 بحرینی شہریوں پر امن و امان میں خلل ڈالنے کے بے بنیاد اور من گھڑت الزام کے تحت 15، سال 10 سال، 5 سال اور ایک سال کی سزائیں سنائی ہے۔

01فوریه
ایرانی صدر اور کابینہ کے اراکین کا امام خمینی (رح) سے تجدید عہد+تصاویر

ایرانی صدر اور کابینہ کے اراکین کا امام خمینی (رح) سے تجدید عہد+تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر آج صبح اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اورعظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان سے تجدید عہد کیا۔