30ژانویه
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہاکہ ایران پہ عالمی سطح پہ پابندیاں ہیں لیکن اسلامی حکومت کے باعث ایران بتدریج ترقی کررہا ہے۔یہ فقط اور فقط اسلام کے فیوض و برکات ہیں۔

19فوریه
مجلسوں پر پابندی لگائی گئی تو ہم اس کے خلاف تحریک شروع کریں گے،امام جمعہ لکھنؤ

مجلسوں پر پابندی لگائی گئی تو ہم اس کے خلاف تحریک شروع کریں گے،امام جمعہ لکھنؤ

امام جمعہ لکھنؤ مولانا سید کلب جواد نقوی نے ماہ محرم الحرام میں بڑے امام باڑے میں منعقد کی گئی مجلسوں کو لیکر انتظامیہ کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر اور عدالت میں داخل چارج شیٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر انتظامیہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ بڑا امام باڑہ مذہبی مقام ہے ،یہاں ہمیشہ کی طرح مجلس منعقد ہوتی رہیں گی ۔اگر مجلسوں پر پابندی لگائی گئی تو ہم اس کے خلاف تحریک شروع کریں گے اور کسی بھی طرح کے انجام کی پرواہ نہیں کریں گے.

19فوریه
محمد علی سدپارہ پاکستان کا ہیرو تھے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان

محمد علی سدپارہ پاکستان کا ہیرو تھے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔

17فوریه
ویڈیو|وہ انقلاب جس نے نئی تاریخ رقم کی، جس نے مغربی سیاسی اور صحافتی حلقوں کے اندازوں اور پیشین گوئیوں پر خط بطلان کھینچ دیا

ویڈیو|وہ انقلاب جس نے نئی تاریخ رقم کی، جس نے مغربی سیاسی اور صحافتی حلقوں کے اندازوں اور پیشین گوئیوں پر خط بطلان کھینچ دیا

1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی ایران کے اندر عظیم تبدیلیوں کا سرآغاز ثابت ہوئی۔ دنیا پر حکمفرما 'مین اسٹریم میڈیا' کا دعوی تھا کہ انقلاب کے بعد ایران کی پیشرفت کا سلسلہ رک جائے گا۔ سائنس و ٹیکنالوجی کا شعبہ ان شعبوں میں ہے جن کے بارے میں ذرائع ابلاغ کا دعوی ہے کہ تنزلی ہوئی۔ مگر موجودہ اعداد و شمار ان دعوؤں پر خط بطلان کھینچتے ہوئے بعد انقلاب ایران کی زبردست پیشرفت کی تصویر پیش کرتے ہیں۔

17فوریه
عراق میں امن و امان کی فضا حشد شعبی کی قربانیوں اور مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

عراق میں امن و امان کی فضا حشد شعبی کی قربانیوں اور مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی اکثر کہتے ہیں کہ دین، مقدسات اوروطن کے دفاع میں بندوق کے گھوڑوں کو جو انگلیاں دباتی ہیں ان انگلیوں کے بوسے کو اپنے لئےشرف سمجھتا ہوں، میدان جہاد میں موجود بہادروں کے قدموں کے نیچے کی خاک کو اپنے لئے متبرک اوراپنے لئےشرف سمجھتا ہوں۔

16فوریه
انٹرنیٹ پر دشمنوں کی بے لگامی اور اسلام مخالف سازشوں کو دینی و اسلامی اقدار کے ذریعہ ہی روکا جا سکتا ہے، نائب متولی حرم اما رضاؑ

انٹرنیٹ پر دشمنوں کی بے لگامی اور اسلام مخالف سازشوں کو دینی و اسلامی اقدار کے ذریعہ ہی روکا جا سکتا ہے، نائب متولی حرم اما رضاؑ

آستان قدس رضوی کے نائب متولی مصطفیٰ خاکسار قہرودی نے اپنے پیغام میں عصر حاضر میں سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنے نظریات کو بیان کرنے کے لئے سائبر اسپیس کا سہارا لیتا ہے اس لئے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ثقافتی دفاع کو پوری طرح سے مضبوط کیا جائے تاکہ دشمن کی مذموم سازشوں اور غلط نظریات کو روکا جا سکے ۔

16فوریه
بحرینی عوام ایسے سیاسی نظام کے خواہاں ہیں جس میں پوری قوم شریک ہو،الوفاق بحرین

بحرینی عوام ایسے سیاسی نظام کے خواہاں ہیں جس میں پوری قوم شریک ہو،الوفاق بحرین

انقلابی تحریک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں تاکید کی کہ بحرینی عوام کی دس سالہ استقامت و پائیداری ، جاں فشانی و قربانی اور اپنے جائز حقوق کا مطالبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس انقلاب کی بنیادیں اور عناصر ایک ایسے مضبوط ، انصاف پسند اور عدالت محورملک کی تشکیل کی صلاحیت رکھتے ہیں جو استحکام ، قومی اتفاق رائے اور توسیع و ترقی کے لئے جیتا جاگتا آئیڈیل بن سکے۔

14فوریه
ہندوستانی عالم دین پروفیسر علی محمد نقوی تہران یونیورسٹی میں ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر

ہندوستانی عالم دین پروفیسر علی محمد نقوی تہران یونیورسٹی میں ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تین برس کے لیے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

14فوریه
اچھا اخلاق انسان کی تجارت اور کاروبار کو چار چاند لگا دیتا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

اچھا اخلاق انسان کی تجارت اور کاروبار کو چار چاند لگا دیتا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

اچھا اخلاق انسان کی تجارت اور کاروبار کو چار چاند لگا دیتا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

12فوریه
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں صیہونی کالونی میں توسیع کا منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں صیہونی کالونی میں توسیع کا منصوبہ

عرب ممالک کے ساتھ دوستی کے سائے میں فلسطینی علاقوں میں صہیونیوں کے ناپاک توسیعی منصوبے جاری ہیں۔