30ژانویه
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہاکہ ایران پہ عالمی سطح پہ پابندیاں ہیں لیکن اسلامی حکومت کے باعث ایران بتدریج ترقی کررہا ہے۔یہ فقط اور فقط اسلام کے فیوض و برکات ہیں۔

20ژانویه
قم میں ” عزاداری اِن قم” کی جانب سے موکب کا اہتمام+تصاویر

قم میں ” عزاداری اِن قم” کی جانب سے موکب کا اہتمام+تصاویر

رپورٹ کے مطابق اس سال ایام فاطمیہ ؑ کے موقع پر فلکہ صفائیہ قم میں تبلیغی موکب لگایا گیا، جس میں مختلف پینٹنگز اور ڈیکوریشن کی مدد سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت بیان کی گئی۔ اس کے علاوہ موکب پہ آئے بچوں اور بچیوں کو گفٹس بھی دیئے گئے، جن میں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نام کی پینٹنگز، بچیوں کے مقنعہ، حرم کے کھانے کے ٹکٹس اور حرم کے تبرکات سمیت مختلف چیزیں شامل تھیں۔

19ژانویه
انصاراللہ کی حمایت میں یمنی عوام کا مظاہرہ

انصاراللہ کی حمایت میں یمنی عوام کا مظاہرہ

سیکڑوں کی تعداد میں یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کرکے یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق امریکی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

18ژانویه
گلگت، شہداء سے تجدید عہد کیلئے تصویری نمائش+تصاویر

گلگت، شہداء سے تجدید عہد کیلئے تصویری نمائش+تصاویر

مرکزی امامیہ کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد گلگت میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کا مرکزی تعزیتی اجتماع ہوا جس میں علما، اکابرین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے مرکزی اجتماع کے موقع پر عالم اسلام سمیت گلگت بلتستان میں 1988ء سے اب تک کے شہداء کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

17ژانویه
ایرانی کورونا ویکسین پبلک ویکسینیشن کے قریب

ایرانی کورونا ویکسین پبلک ویکسینیشن کے قریب

انہوں نے کہا کہ ہر رضاکار کو پہلی ڈوز لگوانے کے بعد دو ہفتے تک ڈاکٹروں کی مکمل نگرانی میں رکھا جائے گا اور مکمل اطمینان کی صورت میں دوسری ڈوز انجیکٹ کی جائے گی۔

17ژانویه
یوپی پولیس بے قصور مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے، جمعیت علمائے ہند

یوپی پولیس بے قصور مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے، جمعیت علمائے ہند

گلزار اعظمی نے کہا کہ یو پی پولس نے معاشی طور پر کمزور مسلمانوں کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا ہے اور مزید لوگوں کو پولس حراساں کررہی ہے جس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے نیز لکھنؤ ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر سینئر وکلاء کی خدمات حاصل کی جائے گی کیونکہ حال ہی میں الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہےکہ بالغ لڑکے لڑکی کو اپنی پسند کی شادی اور مذہب اختیار کرنے کا آئینی حق ہے اس کے باوجود لو جہادکے نام پر یوپی سرکار مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنا کر حراساں کررہی ہے۔

17ژانویه
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا حضرت فاطمہ(س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تمثیلی پروگرام+تصاویر

الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا حضرت فاطمہ(س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تمثیلی پروگرام+تصاویر

حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والے یہ تمثیلی پروگرام کا انعقاد الکلینی کمپلکس کے مرکزی ہال میں ہوا کہ جہاں الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طالبات اور تدریسی عملے نے شرکت کی۔

17ژانویه
شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی یوم شہادت پر دنیا بھر میں عزاداری جاری

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی یوم شہادت پر دنیا بھر میں عزاداری جاری

پاکستان، ہندوستان، عراق اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری رہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔اس موقع پر عراق کے بھی مقدس شہروں نجف اشرف ، کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا میں زائرین و سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور کورونا ایس او پیز کے تحت دختررسول حضرت زہرا (س) کی مصیبتوں پر ماتم کررہی ہے۔

16ژانویه
حضرت فاطمہ زھرا(س) کی شناخت و معرفت کی ضرورت ہے، مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم

حضرت فاطمہ زھرا(س) کی شناخت و معرفت کی ضرورت ہے، مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم

انہوں نے کہا کہ امام مہدی عج فرماتے ہیں: وفی ابنۃ رسول اللہ لی اسوۃ حسنۃ (بحار، ج53؛ص 178) یعنی بلاشبہ رسول اللہ کی بیٹی میں میرے لیے شایستہ الگو و اسوہ ہے۔ امام زمانہ عج کی کلام سے واضح ہورہاہے کہ حضرت زھراء کا کیا مقام ہے کہ جو ایک حجت َخدا کے لیے بھی اسوہ ہیں۔اسی لیے روایات میں آیا ہے کہ نحن حجۃ اللہ علی الخلق و فاطمۃ حجۃ اللہ علینا یعنی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سب اماموں پر حجت خدا ہیں۔

16ژانویه
موثر شخصیات معاشرے میں اسلامی ثقافت و اقدارکو عام کرنے میں کردار ادا کریں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

موثر شخصیات معاشرے میں اسلامی ثقافت و اقدارکو عام کرنے میں کردار ادا کریں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے سربراہانِ قبائل پرمشتمل وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے غاصبین اورظالموں کوعراق سے اکھاڑ پھینکنے میں ان کےدورکی ستائش کرتےہوئے انھیں اسی طرح مرجعیت سے متمسک رہنے کی نصیحت کی اور اس دور کوعظیم دورسےتعبیر کیا۔