16ژوئن
ماہ محرم الحرام کے اعمال

ماہ محرم الحرام کے اعمال

محرم کا مہینہ اہلبیت علیہم السلام اور ان کے پیروکاروں کے لئے رنج و غم کا مہینہ ہے۔

13نوامبر
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی زندگی پر طائرانہ نظر

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی زندگی پر طائرانہ نظر

علماء فریقین کی اکثریت کااتفاق ہے کہ آپ بتاریخ ۱۰/ ربیع الثانی ۲۳۲ ہجری یوم جمعہ بوقت صبح بطن جناب حدیثہ خاتون سے بمقام مدینہ منورہ متولدہوئے ہیں ملاحظہ ہوشواہدالنبوت ص ۲۱۰ ،صواعق محرقہ ص ۱۲۴ ، نورالابصارص ۱۱۰ ، جلاء العیون ص ۲۹۵ ، ارشادمفید ص ۵۰۲ ، دمعہ ساکبہ ص ۱۶۳ ۔آپ کی ولادت کے بعد حضرت امام علی نقی علیہ السلام نے حضرت محمدمصطفی صلعم کے رکھے ہوئے ”نام حسن بن علی“ سے موسوم کیا (ینابع المودة)۔

07نوامبر
علامہ اقبالؒ کا کشمیر اور کشمیریوں کا اقبالؒ

علامہ اقبالؒ کا کشمیر اور کشمیریوں کا اقبالؒ

اگر علامہ محمد اقبالؒ کے افکار و نظریات کو سامنے رکھا جائے تو اقبال ؒ مسلمانانِ ہند کیلئے جس طرح مصوّرِ پاکستان ہیں، اُسی طرح مصورِ کشمیر بھی ہیں۔ آپکے نظریات و افکار کو جدید پیرائے میں آج کی کشمیری نسل کیلئے بیان کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ کشمیر میں جاری جدوجہدِ آزادی کو جہاں ہماری، اخلاقی، سیاسی، سفارتی اور اجتماعی مدد کی ضرورت ہے، وہیں کشمیریوں کو نسل در نسل علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریات سے بھی متصل رہنے کی ضرورت ہے

05نوامبر
محمد و آل محمد علیھم السلام پر صلوات اور حکم قرآنی

محمد و آل محمد علیھم السلام پر صلوات اور حکم قرآنی

عموما دیکھنے میں آیا ہے کہ امت مسلمہ کے مابین صلوات پڑھنے کے الفاظ و عبارات میں فرق پایا جاتا ہے۔شیعیان اہل بیت کے ہاں صلوات کیلئے مشہور ترین الفاظ "اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحمّدٍ وَ آلِ مُحمّد” ہیں۔البتہ اسلامی مذاہب کے ہاں اس بات میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ "اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحمّدٍ” صلوات کی عبارت کا اصلی حصہ ہے؛ اختلاف ان عبارات میں ہے جو اس جملے کے بعد لائی جاتی ہیں۔

03نوامبر
قرآنی طرز زندگی کے تحت مطلوبہ اجتماعی روابط

قرآنی طرز زندگی کے تحت مطلوبہ اجتماعی روابط

مقدمہ: قرآن مجید اللہ تعالی کی لاریب کتاب اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت پر خداکا ایسا معجزۂ خالدہ ہے کہ جو رہتی دنیا تک ہدایت بشر کی تمام ضروریات پر پورا اترنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس لیے کہ یہ کتاب معارف کا سب سے بڑا خزانہ اور افضل ترین کلام ہے۔

31اکتبر
اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے مواقف اور نظریات کا تحقیقی جائزہ

اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے مواقف اور نظریات کا تحقیقی جائزہ

’’اتحاد‘‘ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نقطۂ نگاہ سے کوئی ٹیکٹک یا حکمت عملی نہیں بلکہ ایک اہم اسلامی اصول ہے، اس سلسلے میں فرماتے ہیں: ’’اتحاد کو ایک ٹیکٹک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئے؛ اتحاد ایک اسلامی اصول ہے‘‘۔

28اکتبر
 بے صبری اور سستی سے پرهیز

 بے صبری اور سستی سے پرهیز

عبداللہ بن سنان نے ایک حدیث میں امام جعفر صادق سے نقل کیا ہے: دو خصلت سے بچو: بے صبری، اور سستی ؛ کیونکہ اگر تم بے صبرے ہو جاؤ تو حق پر ڈٹے نہیں رہ سکو گے اور اگر سست روی کا شکار ہو جاؤ تو حق ادا نہیں کر پاؤ گے"۔

26اکتبر
چین کے بڑھتے قدم اور امریکی ردعمل

چین کے بڑھتے قدم اور امریکی ردعمل

چائینہ نے ہائپرسانک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسکی رفتار اتنی تیز ہے کہ اسکا توڑ تقریباً ناممکن ہے۔ جنگی ماہرین اسے جنگ کے میدان میں گیم چینجر کہہ رہے ہیں۔ اس طرح اب چین امریکی اسلحہ سازی کی صنعت کے مقابل ایک بڑا آپشن بن چکا ہے۔

23اکتبر
رحمت اللعالمین(ص) کی رحمت کے جلوے

رحمت اللعالمین(ص) کی رحمت کے جلوے

ارباب لغت کے نزدیک رحمت کے معنی رحمدلی، کسی پر مہربان ہونا، کسی پر شفقت کرنا اور ترس کھانا ہیں۔ لفظِ رحمت انسان کے لیے نرمی، محبت سے پیش آنا اور لغزشوں و کوتاہیوں کو نظر انداز کرنے کے معنی میں آتا ہے۔ لیکن یہی لفظ جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے معنی اللہ تعالی کی ذات اور ہستی کے شایان شان مراد لینا ہوں گے۔ لہذا اللہ تعالی کا رحیم ہونے سے مراد اللہ تعالی کا انسان کی خطائیں بخش دینا اور انسان کی غلطیوں اور بڑے بڑے جرائم پر فورا پکڑ نہ کرنا اور اپنی نعمتوں سے اس کو نوازنا ہے۔

22اکتبر
اسرائیل، امریکہ، امارات و انڈین اتحاد اور خطے کی بدلتی صورتحال

اسرائیل، امریکہ، امارات و انڈین اتحاد اور خطے کی بدلتی صورتحال

ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر اسرائیل کے سب سے موقر اخبار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ واحد اسرائیل دشمن ایٹمی سائنسدان تھا، جو اپنی موت سے بستر پر مرا۔ امریکہ اس تاثر کو بھی دور کرنا چاہتا ہے کہ اس نے خطے کو چھوڑ دیا ہے، مگر حقیقت یہی ہے کہ یہ اسرائیل کے تحفظ کے منصوبے کا حصہ ہے