ایران

17ژوئن
ایران میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے، تین امیدوار دستبردار

ایران میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے، تین امیدوار دستبردار

ایران میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں جمعہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے 7 امیدوار میدان میں تھے تاہم 3 امیدواروں کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اب 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

09ژوئن
مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں گے، سید حسن نصراللہ

مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں گے، سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے اور فلسطینی قوم مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور امت مسلمہ کو ان کی بھرپور حمایت کرنا چاہیے۔

03ژوئن
امام خمینیؒ کی شخصیت اور امت مسلمہ کی حالت زار

امام خمینیؒ کی شخصیت اور امت مسلمہ کی حالت زار

اگر رہبر انقلاب اسلامی حضرت روح اللہ الموسوی امام خمینیؒ کی شخصیت کا عمیق تجزیہ کیا جائے تو ہمیں نظر آئے گا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں معاشی، سیاسی، اقتصادی اور دیگر بنیادوں پر آنے والے انقلابات اکثر مواقع پر انقلاب کے رہبر کے منظر سے ہٹنے کے بعد تدریجاً زوال کا شکار ہوئے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ اس انقلاب کی قیادت نے انقلاب تو برپا کردیا ہو لیکن اس کے ذریعہ عوام کیلئے کوئی مستقل نظام نہ چھوڑا ہو یا پھر متبادل قیادت فراہم نہ کی ہو جس کی وجہ سے وہ انقلاب اس شخصیت کے ساتھ ہی زوال پذیر ہوگئے۔

02ژوئن
اقوام متحدہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک قرار

اقوام متحدہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک قرار

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ویب سائٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے دنیا میں افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ میں ایران کی جانب سے تقریبا 3. 66 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کے لئے ایران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک کو سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی میزبانی کے لئے ایک آئیڈیل ملک متعارف کرایا۔

18می
ارجنٹائن کے ایک تاجر نے حرم امام رضا (ع) میں اسلام قبول کر لیا

ارجنٹائن کے ایک تاجر نے حرم امام رضا (ع) میں اسلام قبول کر لیا

ارجنٹائن کا ایک تاجر گزشتہ تین برسوں سے اسلامی جمہوریہ ایران میں تجارت کی غرض سے مقیم تھا۔ اسی دوران وہ ایران کی تہذیب و ثقافت اور مذہبی و دینی رسومات سے روشناس ہونے کے ساتھ ساتھ دین اسلام سے بھی آشنا ہوا۔ آخر کار اس نے اپنے مطالعے کے نتیجے میں عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

14می
ایران نے مسئلہ فلسطین پر شیعہ سنی وحدت کی بہترین مثال قائم کی ہے، علامہ امین شہیدی

ایران نے مسئلہ فلسطین پر شیعہ سنی وحدت کی بہترین مثال قائم کی ہے، علامہ امین شہیدی

امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ نے ہا کہ اسرائیلی فورسز کا فلسطینی خاتون کی گردن پر گھٹنہ ٹیکنا 57 اسلامی ممالک کے لئے پیغام تھا کہ مسلم امہ کی ان کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ہے۔ علامہ امین شہیدی نے اس مشکل ترین وقت میں فلسطین کے لئے ایران کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اسلحہ فراہم کرکے فلسطینی مقاومت کو استحکام بخشاہے اور شیعہ سنی وحدت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

08می
اسرائیل کا زوال شروع ہوچکا ہے، سیدحسن نصراللہ

اسرائیل کا زوال شروع ہوچکا ہے، سیدحسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے جائز حق کے لئے ملت فلسطین کی جدوجہد اور قدس سے عدم لاتعلقی پورے استقامتی محاذ کو قانونی حیثیت عطا کرتی ہے اور جو کچھ اس وقت فلسطین میں ہورہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے۔

22آوریل
مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا، وزیرخارجہ پاکستان

مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا، وزیرخارجہ پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ عظیم امام دونوں ممالک (پاکستان اورایران )کے مابین تعلقات کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

20آوریل
شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔