تعزیتی پیغام

26می
مدرسہ الامام المنتظر کے ناظم امور ادارہ کی رحلت پر علامہ سید محمد حسن نقوی کا تعزیتی پیغام

مدرسہ الامام المنتظر کے ناظم امور ادارہ کی رحلت پر علامہ سید محمد حسن نقوی کا تعزیتی پیغام

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا حیدر علی مہدوی ملی درد رکھنے والی متحرک شخصیت تھے۔ ان کی دینی اور حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خدا مرحوم کو ائمہ معصومینؑ کے ساتھ محشور فرمائے۔

24آوریل
حجۃ الاسلام کرم علی حیدری کا آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حجۃ الاسلام کرم علی حیدری کا آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ۔ حجۃ الاسلام کرم علی حیدری المشہدی نے آيت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ مرید حسین نقوی کی بہن کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یقینا والدہ کے بعد جس کے وجود سے ماں کی ممتا نظر آتی ہو وہ خواھر ہی ہوتی ہیں۔

19آوریل
جنرل سید محمد حجازی کی وفات پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

جنرل سید محمد حجازی کی وفات پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں جنرل سردار سید محمد حجازی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں بڑی اور موثر ذمہ داریوں کے حوالے سے خدمات انجام دی ہیں اور ان سب کی انجام دھی میں کامیاب رہے۔

06آوریل
المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ کا علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر تعزیتی پیغام

المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ کا علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر تعزیتی پیغام

المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدرسہ جعفریہ کراچی کے مدیر اور مخلص و عالم پرور مربی حجۃ الاسلام شیخ نوروز علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے انتقال پرملال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ آپ انتہائی متواضع اور اخلاق حسنہ سے آراستہ عالم دین تھے جن کی بابرکت زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کے شاگردوں کو پروان چڑھانے میں گزر گئی۔

05آوریل
علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علامہ شیخ محسن علی نجفی کا تعزیتی پیغام

علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علامہ شیخ محسن علی نجفی کا تعزیتی پیغام

بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے شیخ نوروز علی رحمۃاللہ تعالی علیہ کا انتقال ایک سانحہ ہے مرحوم نے اپنی پر برکت زندگی میں لائق طالبعلموں کی تربیت کی مدرسہ جعفریہ کراچی کو ایک خاص معیار کے ساتھ چلایا اور بڑی تعداد میں لائق طالبعلم وہاں سے فارغ ہوئےآپ کی رحلت سے علمی حلقوں میں ایک بہت وسیع خلاء پیدا ہوگیا ہے اور تعلیمی حلقوں میں اداسی چھا گئی ہے۔

03آوریل
علامہ نوروز علی نجفی کے رحلت سے بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے، حجۃ الاسلام کرم علی حیدری

علامہ نوروز علی نجفی کے رحلت سے بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے، حجۃ الاسلام کرم علی حیدری

انکا مزید کہنا تھا کہ استاذ الاساتذہ حضرت حجۃالاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی اعلی اللہ مقامہ جبکہ عرصۂ دراز سے علیل تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنی جان کی پرواہ نہیں کی بلکہ ہر وقت وہ تعلیم و تربیت کو عام کرنے میں مصروف عمل رہے.

03آوریل
علامہ شیخ نوروز نجفی انتہائی شفیق اور باعمل عالم دین تھے، علامہ سید محمد حسن نقوی

علامہ شیخ نوروز نجفی انتہائی شفیق اور باعمل عالم دین تھے، علامہ سید محمد حسن نقوی

علامہ شیخ نوروز علی نجفی نے دینی علوم کی ترویج اور مکتب آل محمد ؐ کےپرچارکیلئے انہوں اپنی حیات صرف کردی

05مارس
امام خمینی کے معتمد اور معروف تاجر الحاج محسن آقا قلہکی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

امام خمینی کے معتمد اور معروف تاجر الحاج محسن آقا قلہکی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

عبد صالح اور مومن نیکوکار الحاج محسن آقا قلہکی رحمۃ اللہ علیہ نے دینداری و نیکی کی عمر گزارنے کے بعد نیمہ رجب کے دن دار فانی کو الوداع کہا۔ میں مرحوم کے محترم خاندان، تمام دوستوں اور عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے مغفرت و رضائے پروردگار کی دعا کرتا ہوں۔

16فوریه
ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے اپنی حیات صرف کر دی، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے اپنی حیات صرف کر دی، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت ؑ انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے انڈونیشیا میں اسلامی معارف اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کی۔ وہ مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام میں پیش پیش تھے۔