دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، جنرل باقری
انہوں نے کہا کہ شیعہ وکیل دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ ان کی ایس ایس پی خالد کورائی نے سکیورٹی کلوز کی ہے۔ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری شکار پور پولیس اور ایس ایس پی پر عائد ہوگی۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت جلوس اربعین امام حسین علیہ السلام میں رکاؤٹ ہٹاتے ہوئے آئندہ سال سے پہلے یہ مسئلہ حل کرے۔
شہدائے کربلا نے ظلم و استبداد کی فضاء میں حق و صداقت اور پرچم اسلام کو بلند کرتے ہوئے یزیدی سلطنت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی یزیدیت کو رسوا کرنے کے لئے ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاراچنار اس قوم کے محسن قائد شہید کی سرزمین ہے۔ پوری قوم پاراچنار کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
روز افزوں مہنگائی، غربت، افلاس کے باعث اکثر خاندان عید کی خوشیوں سے محروم ہیں۔ پاکستان کی حکمران اشرافیہ غریب عوام کے مسائل سے بے پرواہ ہو کر اپنے اقتدار، اختیار اور مفادات کے تحفظ میں سرگرم ہیں۔ ا
انہوں نے کہا کہ حج وہ عالمی اجتماع ہے جس میں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی جانی چاہئے اور مشرکین سے برائت و بیزاری کا اظہار کیا جائے۔ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمان امت واحدہ کا حصہ ہیں۔
برسی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گذشتہ ایک ہزار سال میں تاریخ انسانی نے حضرت امام خمینی جیسا عظیم انسان نہیں دیکھا۔ وہ اپنے علم و تقویٰ، شجاعت و بصیرت اور اعلیٰ انسانی صفات کے باعث تاریخ انسانی کے منفرد کردار ہیں۔
اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت یکم ذی القعدہ کو یوم دختر یعنی بیٹیوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، جبکہ یکم تا گیارہ ذی القعدہ کو عشرہ کرامت کے طور پر مناتے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام خمینی کی دعوت اتحاد کے مثبت اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے۔ آپ نے الٰہی بصیرت اور دعوت اتحاد سے عالمی استکباری قوتوں کے لڑاؤ اور حکومت کرو کے سامراجی منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔