ماہ محرم میں عطا ہونے والے رزق میں سے ایک “شہداء کے مصائب پر آنسو بہانا” ہے،میر باقری
حضرت آیت اللہ العظمی الشيخ محمد یعقوبی کا قم میں نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین الشيخ قیس الطایی النجفی نے عید غدیر کی مناسبت سے وفاق ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ تمام مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ آیہ ابلاغ (يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ ۖ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ) غدیر خم ميں نازل ہوا ہے رسول اللہ نے خدا کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ایک اہم ترین فریضہ ادا کیا۔
بھارت میں بی جے پی کی رہنما نوپورشرما کے بعد ہندو انتہاپسند اینکرسریش چیوہانکے نے بھی مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پارکرلیں۔ جنونی اینکرنےمودی سرکارسے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
برسی امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمایندے کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، جنہوں نے علم و شعور اور عمل و کردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرکے پیغمبرانہ فریضہ انجام دیا۔
ہم دیکھتے ہیں کہ ایرانی عوام اور حکام دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے کس قدر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور میں ان ہمدردیوں کی قدر کرتا ہوں
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع ہمیں رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے۔ لیکن گذشتہ عرصے سے جنت البقیع اور جنت المعلی غم‘ حزن اور ملال کی عملی تصویر پیش کررہے ہیں
سیستان و بلوچستان ایران کے سنی علمائے کرام نے گزشتہ روز حرم امام رضا علیہ السلام میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہےکہ وہابی تکفیری ٹولہ دینِ اسلام کا دشمن اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسکتبار جہانی کی ایما پر دنیا بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں علماء اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی موجودگی میں آل سعود اور استکباری قاتلوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
صوبۂ کردستان ایران کے سنی عالم دین نے عالم اسلام کے اتحاد و وحدت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ دشمنوں کی عالم اسلام کے اتحاد و وحدت کو کمزور اور تباہ کرنے کی کوششوں کی واضح مثال ہے۔
کراچی میں منعقدہ "اتحاد امت کانفرنس" سے خطاب میں مقررین نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے وسائل ایک دوسرے کے مفاد اور فائدے میں استعمال کرنا چاہیئے۔ انہوں نے پاکستان، ایران، ترکی اور سعودی عرب کے اتحاد پر بھی بات کی۔