وفاق،وفاق ٹائمز

30می
آیات عظام مکارم شیرازی اور جعفر سبحانی کی خصوصی ملاقات+تصاویر

آیات عظام مکارم شیرازی اور جعفر سبحانی کی خصوصی ملاقات+تصاویر

28 مئی کی صبح کو آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے آیت اللہ مکارم کی صحتیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کی۔

30می
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراق میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراق میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران آج عراق میں مقیم نامور عالم دین آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی.

26می
حجۃ الاسلام مہدوی کی نماز جنازہ ادا، قم کے قبرستان بہشت معصومہ میں سپرد خاک

حجۃ الاسلام مہدوی کی نماز جنازہ ادا، قم کے قبرستان بہشت معصومہ میں سپرد خاک

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے نائب انچارج اور مدرسہ الامام المنتظر کے ناظم امور حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی کی نماز جنازہ حضرت معصومہ قم کے حرم مطہر کے صحن مسجد الاعظم میں ادا کی گئی۔

25می
وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہی کمزور طبقے کو طاقتور بنایا، خواتین کو حقوق مہیا کئے۔اسلام کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی انصاف کا نظام رائج ہو سکتا ہے اور ہم کرپشن سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

02می
امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران کے چین اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ہوں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران کے چین اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ہوں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں امریکیوں کی جانب سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ متعدد بارایسا ہوا ہے کہ ہمسایہ ملکوں کے اعلی رتبہ وفد کے دورہ ایران کی امریکہ کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

29آوریل
وفاق المدارس الشیعہ کی سپریم کونسل تشکیل دے دی گئی،علامہ ساجد علی نقوی سمیت 7 علماء شامل

وفاق المدارس الشیعہ کی سپریم کونسل تشکیل دے دی گئی،علامہ ساجد علی نقوی سمیت 7 علماء شامل

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کومجلس اعلیٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمدمحسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ محمد افضل حیدری بحیثیت سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔

21آوریل
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی روبہ صحت ہیں، دعا کرنے والوں کا شکریہ، دفتر مرجع تقلید

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی روبہ صحت ہیں، دعا کرنے والوں کا شکریہ، دفتر مرجع تقلید

دفتر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے مسئول علی دولتمند نے آیت اللہ مکارم کی صحت اور جسمانی حالت کے متعلق کہاکہ ان کا چھوٹاسا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت بہت بہتر ہے اور وہ روز بروز بہترہورہے ہیں۔

15آوریل
جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، شہریوں کی گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ،جس کا حل ضروری ہے ، جبری گرفتار لاپتہ افراد کو طویل عرصہ تک حبس بے جا میں رکھ کر آئین و قانون شکنی کا ارتکاب نہ کیا جائے.

15آوریل
علامہ عون محمد نقوی انتقال کر گئے

علامہ عون محمد نقوی انتقال کر گئے

کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین، جعفریہ الائنس پاکستان کے سپریم کونسل کے رکن علامہ عون محمد نقوی کچھ دیر پہلے رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں.