وفاق ٹائمز،

12فوریه
اسلامی انقلاب تمام حریت پسند اقوام کیلئے ایک آئیڈیل بن کر توجہ کا مرکز بنا،سیدہ زہرا نقوی

اسلامی انقلاب تمام حریت پسند اقوام کیلئے ایک آئیڈیل بن کر توجہ کا مرکز بنا،سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا یمن و کشمیر کے عوام اس انقلابی راستے کو اپنا کر اپنے تمام حقوق حاصل کر سکتےامام خمینی کی اس تحریک کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس نے انقلابی اقدار کو ایک دائمی اور ہمیشہ رہنے والی تحریک میں بدل دیا اور دنیا کی محروم اور مستضعف اقوام کو اس بات کا حوصلہ اور امید عطا کی ہے کہ وہ تسلط پسند نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا  ایران کے اسلامی انقلاب نے امام خمینی کے بتائے ہوئے راستے کو زندہ رکھتے ہوئے قوموں کے حقوق کے حصول کو اپنا نصب العین قرار دے رکھا ہے اور دوسرے انقلابوں کے برخلاف اپنے اصلی راستے سے منحرف نہیں ہوا ہے۔

11فوریه
تمام عالم انسانیت کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ مبارک ہو۔ علامہ شبیر حسن میثمی

تمام عالم انسانیت کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ مبارک ہو۔ علامہ شبیر حسن میثمی

تمام عالم انسانیت کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ مبارک ہو۔

11فوریه
امام خمینیؒ جیسے عظیم اور نڈر قائد نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ اسلامی انقلاب برپا کیا تاریخ اسے ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

امام خمینیؒ جیسے عظیم اور نڈر قائد نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ اسلامی انقلاب برپا کیا تاریخ اسے ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا عالم کفر کو سب زیادہ خطرہ اس نظام ولایت سے ہے جس کے سب سےمضبوط مدافعین مراجع عظام ہیں۔مرجعیت کے ہاتھوں شام و عراق میں شرمناک شکست کے بعد عالمی غنڈوں نے اپنی توپوں کا رخ مرجعیت کی طرف موڑ دیا ہے۔خودساختہ پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کو ان الہی قوتوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو حقیقی معنوں میں اسلام کے عظیم مجاہد ہیں۔

11فوریه
ایران کے ساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات بہت قدیم ہیں,، وقت کے ساتھ گہرے ہوتے جا رہے ہیں، پروفیسر حمید صدیقی

ایران کے ساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات بہت قدیم ہیں,، وقت کے ساتھ گہرے ہوتے جا رہے ہیں، پروفیسر حمید صدیقی

انھوں نےکہا  کہ حکم خدا وندی کے سامنے سر خم تسلیم کرنا چاہیے، انسان کی فطرتی زندگی وہی ہے جو وہ زمین پر گزارتا ہے، اسلام دشمن قوتوں کا ایران کے خلاف ہونا ان کے حق پر ہونے کی دلیل ہے

06فوریه
سویڈن کے سفیر کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات اور متعدد خدماتی،تعلیمی اور صنعتی سائٹس کا دورہ

سویڈن کے سفیر کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات اور متعدد خدماتی،تعلیمی اور صنعتی سائٹس کا دورہ

ملاقات کے اختتام پر سفیر نے روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد علی ازھر کے ہمراہ حرم مقدس کے متعدد منصوبوں کا فیلڈ ٹور کیا، جن میں الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال، العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز، الکفیل ہاؤس برائے پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ اور الکفیل ٹیکنیکل گیراج شامل ہیں۔

06فوریه
سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے موقف کو دنیا کے سامنے اور عالمی اداروں تک پہنچاتے ہیں گے۔یہ ایوان کشمیریوں پر بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہے۔

06فوریه
اصغریہ تحریک کا 20 فروری تا 10 مارچ شجرکاری مہم کا اعلان

اصغریہ تحریک کا 20 فروری تا 10 مارچ شجرکاری مہم کا اعلان

سال ہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام 20 فروری سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ترجمان اصغریہ تحریک سجاد علی ساجدی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تنظیم کی جانب سے ماحول دوست درخت اور پودے لگائے جائیں گے، شجرکاری مہم کا آغاز 20 فروری سے ہوگا،

05فوریه
رضوی ہاسپٹل ایران کے دس سب سےاعلی ہسپتالوں کی فہرست میں شامل

رضوی ہاسپٹل ایران کے دس سب سےاعلی ہسپتالوں کی فہرست میں شامل

قابل ذکر ہے کہ رضوی ہسپتال ایران کا واحد ہاسپٹل ہے جو کینیڈا کا سب سے قدیمی اور اہم سرٹیفیکٹ ACI(ایکریڈیشن۔ کینڈا انٹرنیشنل) رکھتا ہے اور اس کے علاوہ غیرملکی مریضوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے پر جرمنی سے TEMOS سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکا ہے ۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی باشندے اور زائرین و سیاح علاج و معالجہ کے لئے رضوی ہسپتال آتے ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر مریض زنانہ امراض ، ہارٹ سرجری، کینسر اور آنکھوں کی امراض کے علاج کے لئے اس اسپتال میں آتے ہیں

04فوریه
سلسلہ امامت کے پانچویں تاجدار حضرت امام محمد باقر علیہ السلام علم و حکمت کا گوہر نایاب تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

سلسلہ امامت کے پانچویں تاجدار حضرت امام محمد باقر علیہ السلام علم و حکمت کا گوہر نایاب تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ آئمہ اطہار علیہ السلام نے ہر دور کے تقاضوں کے مطابق حکمت عملی اختیار کی جب کہ سب کے مقاصد یکساں تھے۔امام باقر علیہ السلام کے دور میں بنو امیہ اور بنو عباس کے درمیان مملکتی چپقلش رہی ۔یہ حالات امام برحق کے لیے اس اعتبار سے سازگار تھے کہ انہیں عوام کے علم و تربیت کے بہترین مواقع میسر آئے۔جس سے ہزاروں لوگ فیضیاب ہوئے۔