وفاق ٹائمز،

12دسامبر
شیعہ علماء کونسل نے علامہ فضل عباس قمی کی رہائی کیلئے 3 دن کی الٹی میٹم دیدیا

شیعہ علماء کونسل نے علامہ فضل عباس قمی کی رہائی کیلئے 3 دن کی الٹی میٹم دیدیا

وی نے کہا کہ اداروں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے، بیگناہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، ورنہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ تین روز کے اندر اندر انجمن اسلامیہ مدینة العلم شیخوپورہ کے پرنسپل علامہ فضل عباس قمی کو رہا کیا جائے،

11دسامبر
علامہ ناصر عباس جعفری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، پریانتھاکمارا کے قتل پر اظہار افسوس

علامہ ناصر عباس جعفری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، پریانتھاکمارا کے قتل پر اظہار افسوس

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے پائیدار برادرانہ تعلقات پورے خطے کے لئے اہم ہیں، دشمن کی کوشش تھی کہ ان تعلقات کو خراب کیا جائے، لیکن سری لنکن حکومت نے حکمت و بصیرت کا مظاہرہ کیا اور ان پر آنچ نہیں آنے دی، ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے قانونی عمل میں تیزی لائی جانی چاہیئے۔

08دسامبر
روضہ حضرت عباس کی رپورٹ بابت قرآنی کورس برائے خواتین

روضہ حضرت عباس کی رپورٹ بابت قرآنی کورس برائے خواتین

امتحانی کمیٹی کی رکن معصومه غلام حیدر کا کہنا تھا: کمیٹی نے امتحان لیا جسمیں شہر کے بارہ حافظات خواتین شریک تھیں اور سب نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

08دسامبر
امریکا و استعماری قوتیں تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہیں، متحدہ علماء محاذ

امریکا و استعماری قوتیں تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہیں، متحدہ علماء محاذ

علماء نے کہا کہ فلسطین و کشمیر پر اسرائیلی و بھارتی انسانیت سوز وحشیانہ مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے۔ مظالم کے خاتمے اور آزادی تک مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

08دسامبر
پشاور، علامہ احمد اقبال رضوی کی علامہ جواد ہادی اور شہید قائدؒ کے فرزندان سے ملاقات

پشاور، علامہ احمد اقبال رضوی کی علامہ جواد ہادی اور شہید قائدؒ کے فرزندان سے ملاقات

علامہ احمد اقبال رضوی نے برزگ عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید جواد ہادی کی عیادت بھی کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین اور مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا بھی شامل تھے۔

08دسامبر
150 افغان مهاجر جوڑوں کی حرم مطہر امام رضا (ع) میں اجتماعی شادی

150 افغان مهاجر جوڑوں کی حرم مطہر امام رضا (ع) میں اجتماعی شادی

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے وابستہ ادارے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکزِخواتین و خاندانی امور کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژبرد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان شادی شدہ جوڑوں کو حرم مطہر کے دارالہدایہ رواق میں منعقدہ تقریب میں دعوت دی گئی اور انہيں قرآن کریم اور دیگر تحفے ہدئے کے طور پر دئے گئے

06دسامبر
آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام ”یادِ یاران مہدی” کے عنوان سے تقریب، سینیئرز کی بڑی تعداد شریک

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام ”یادِ یاران مہدی” کے عنوان سے تقریب، سینیئرز کی بڑی تعداد شریک

سابقین آئی ایس او نے اپنی گفتگو میں آئی ایس او پاکستان کے ماضی، اپنے اپنے تجربات، واقعات اور مشاہدات بیان کیے، ماضی کے مقابلے میں آئی ایس او پاکستان کو آج درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا، شرکاء تقریب کیجانب سے سابقین سے سوالات بھی کیے گئے۔

05دسامبر
بے یقینی ختم کرکے ہم وطنوں کو ریلیف دیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

بے یقینی ختم کرکے ہم وطنوں کو ریلیف دیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، جس کی وجہ سے یہاں بسنے والے تمام طبقات سخت پریشانی کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت اور ریاستی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور کوشش کریں کہ عوام کے مسائل حل ہوں اور انکو پریشانی سے نجات مل سکے اور ہم وطن شہری عزت و آبرو اور چین و سکون کے ساتھ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

01دسامبر
جے ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

جے ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر سید راشد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات، وفد میں سابق مرکزی امین منتظرین فتح سید، سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل، ڈویژنل جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن شان مھدی اور دیگر شامل تھے۔