وفاق ٹائمز

20آگوست
مسجد اور امام بارگاہ کی توہین کسی صورت قابلِ برداشت نہیں ہے/ شعائر حسینی کی تعظیم کرنا شعائر الٰہی کی تعظیم کے مترادف ہے،علامہ شیخ جعفری

مسجد اور امام بارگاہ کی توہین کسی صورت قابلِ برداشت نہیں ہے/ شعائر حسینی کی تعظیم کرنا شعائر الٰہی کی تعظیم کے مترادف ہے،علامہ شیخ جعفری

غواڑی بلتستان میں شرپسندوں کی جانب سے روز عاشورا کے پر امن ماتمی جلوسوں پر پتھراؤ کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کی مذموم کوشش پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ عاشورا کے دن غواڑی میں رونما ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اور عزاداری کا تعلق نواسہ رسول ﷺ سے ہے۔ ان دونوں کی توہین کسی صورت قابلِ برداشت نہیں ہے۔

20آگوست
ایمان کے ساتھ عمل صالح ،انسان کے خسارے کو فائدے میں بدل دیتا ہے، علامہ محمد افضل حیدری

ایمان کے ساتھ عمل صالح ،انسان کے خسارے کو فائدے میں بدل دیتا ہے، علامہ محمد افضل حیدری

علامہ محمد افضل حیدری کا کہنا تھا کہ قرآن میں جن مقامات پر بھی صاحبان ایمان کا ذکر کیا گیا ہے وہاں یہ نہیں کہا گیا کہ صرف ایمان کافی ہے؛ بلکہ علی والوں کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن ہمیں ایمان کے ساتھ ساتھ عمل صالح کا بھی درس دیتا ہے۔

20آگوست
بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

پنجاب حکومت مختلف طریقوں سے پہلے ہی عزاداری کے پروگرامات کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھی۔

19آگوست
بے آب و گیاہ بیابان میں شہید کئے جانے والوں کی مظلومانہ شہادت آج بھی دلوں کو عجیب حرارت، اولو العزمی، صدق و صفا اور نورانیت عطا کرتی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

بے آب و گیاہ بیابان میں شہید کئے جانے والوں کی مظلومانہ شہادت آج بھی دلوں کو عجیب حرارت، اولو العزمی، صدق و صفا اور نورانیت عطا کرتی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ ان جاویداں تحریکیوں میں سے ایک منفرد، بالکل الگ اور عظیم الشان تحریک واقعہ کربلا ہے۔ آپ واقعہ کربلا کی تاریخ پڑھیں آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ اس بے نظیر حادثے کے بارے جتنا لکھا گیا، اور اسکے بارے مختلف زاویوں اور متعدد جہتوں سے جتنا تجزیہ و تحلیل سامنے آیا، شاید ہی کسی اور تحریک کے بارے اتنا لکھا گیا ہو، اور قابل غور بات یہ ہے کہ اس عظیم واقعے کے مثبت اور دور رس اثرات نہ صرف یہ کہ امت مسلمہ پر مرتب ہوئے، بلکہ اس الہی تحریک نے ہر دین و مذہب ، ہر رنگ و نسل، اور ہر قوم و قبیلے کے افراد کو متاثر کر دیااور عجیب تر یہ کہ اس تحریک نے ہر عمر کے افراد (مرد و زن) کے دلوں میں گھر کر گئی۔

19آگوست
عاشورا حریت کی ایک تعبیر بن چکا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

عاشورا حریت کی ایک تعبیر بن چکا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

ائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عاشورا محرم الحرام 1443ھ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عاشورا حریت کی ایک تعبیر بن چکا ہے اور جب بھی عاشورہ کا ذکر ہوا تو انسان کے ذہن میں امام حسینؑ اور ان کی لازوال قربانی کا نقش اجاگر ہوا۔روز عاشور سے قبل شب عاشور بھی اپنے اندر ایک الگ تاریخ کی حامل ہے جب امام ؑ عالی مقام نے عاشورا کے حقائق سے اپنے ساتھیوں ، جانثاروں اور بنو ہاشم کو آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ عاشورا برپا ہونے کی عملی شکل کیا ہوگی؟

19آگوست
افغانستان کے بعد عراق و شام سے امریکی انخلا کی باری ہے، حسن نصراللہ

افغانستان کے بعد عراق و شام سے امریکی انخلا کی باری ہے، حسن نصراللہ

یوم عاشور کے موقع پر اپنے خطاب میں سید حسن نصراللہ کاکہنا تھا کہ امریکہ کی بیشتر حکومتیں دنیا میں ظلم بربریت میں آگے آگے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست کے بعد اب سب کی نگاہیں عراق اور شام پر لگی ہوئي ہیں۔

19آگوست
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں

عزاداران امام مظلومؑ نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی اقتدا میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔

19آگوست
بہاولنگر میں عاشورہ کے جلوس پر دو کریکر حملے ہوئے۔4افراد شہید، متعدد زخمی

بہاولنگر میں عاشورہ کے جلوس پر دو کریکر حملے ہوئے۔4افراد شہید، متعدد زخمی

پنجاب کے ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں یوم عاشورہ حملہ جلوس پر دو کریکر حملے ہوئے ہیں،حملے 4 افراد شہید 20 کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے. پولیس نے موقع پر ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے. 

19آگوست
یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے، صدر مملکت پاکستان

یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے، صدر مملکت پاکستان

آج اسلام انہیں قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے اوریہی قربانیاں اہل ایمان کے جذبات کو امتحان و ابتلاءکے لمحات میں جلا بخشتی ہیں۔