وفاق ٹائمز

10جولای
ایرانی منتخب صدر کی قم میں مجتہدین سے ملاقات، عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے

ایرانی منتخب صدر کی قم میں مجتہدین سے ملاقات، عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج قم کے ایک روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قم میں مراجع عظام آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ سبحانی ، آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض دیگر آیات عظام سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ ایران کے نئے صدر نے آیت اللہ سبحانی کے ساتھ ملاقات میں ایران کی اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہم ملک کی موجودہ صورتحال کو اندرونی توانائیوں کے ذریعہ عوام کے مفادات میں بدل سکتے ہیں۔

10جولای
عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم کا ایک اور اہم اقدام

عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم کا ایک اور اہم اقدام

وزیراعظم نے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ کو عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی سالانہ خفیہ رپورٹ (اے سی آر) میں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دی.

10جولای
شیعیان امیر المومنینؑ دنیا میں جہاں کہیں پہ ہوں سب ایک ہی چمن کے پھول ہیں، آیت اللہ علوی بروجردی

شیعیان امیر المومنینؑ دنیا میں جہاں کہیں پہ ہوں سب ایک ہی چمن کے پھول ہیں، آیت اللہ علوی بروجردی

مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجت‌الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی کی سربرا ہی میں دفتر کے ایک وفد نے متولی مسجد اعظم قم آیت اللہ حسین علوی بروجردی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

10جولای
شیعہ علماء کونسل کے وفد کی لاہور پولیس کے افسران کیساتھ ملاقات، مجالس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی لاہور پولیس کے افسران کیساتھ ملاقات، مجالس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

وفد نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم عبدالرحمن سلفی کی گرفتاری پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو انتظامی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

10جولای
علامہ ساجد نقوی سے آزاد کشمیر کے تنظیمی وفد کی ملاقات

علامہ ساجد نقوی سے آزاد کشمیر کے تنظیمی وفد کی ملاقات

ریاست آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مولانا سید صادق حسین نقوی صدر، مولانا سید زاہد حسین نقوی ممبر سیاسی سیل، سید عارف حسین بخاری ایڈووکیٹ اور سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔

10جولای
حرم امام رضا علیہ السلام میں تحفیظ رضوی منصوبے کا آغاز

حرم امام رضا علیہ السلام میں تحفیظ رضوی منصوبے کا آغاز

جن بچوں کا انتخاب کیا گيا ہے وہ ایک پینتالیس روزہ تجرباتی دور کے لئے امام رضا علیہ السلام کے مہمان رہیں گے ، بتایا کہ ابتدائي تعلیم کے دوران ان بچوں کو قرآن مجید کے دو پارے حفظ کرنے ہوں گے ۔ 

10جولای
علم كریم میراث ہے اور ادب خوبصورت زیور ہیں اور فكر صاف وشفاف آئینہ ہے، امام علی النقی علیہ السلام

علم كریم میراث ہے اور ادب خوبصورت زیور ہیں اور فكر صاف وشفاف آئینہ ہے، امام علی النقی علیہ السلام

علم كریم میراث ہے اور ادب خوبصورت زیور ہیں اور فكر صاف وشفاف آئینہ ہے، امام علی النقی علیہ السلام

09جولای
عید غدیر عید ولایت کے موقع پر لاہور میں25جولائی کو ”نہج البلاغہ کانفرنس“

عید غدیر عید ولایت کے موقع پر لاہور میں25جولائی کو ”نہج البلاغہ کانفرنس“

عید غدیر عید ولایت کے پرمسرت موقع پر کتاب ولایت ”نہج البلاغہ“ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے ”نہج البلاغہ کانفرنس“ 25 جولائی 2021 بروز اتوار دن 4 تا رات 10بجے بمقام قومی مرکز 15 شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوگی جس سے ممتاز علماء و دانشور خطاب فرمائیں گے۔

09جولای
آیت اللہ العظمیٰ سید محمدرضا گلپائیگانی، شاہ کی مخالفت سے لندن اسلامک سنٹر کی تاسیس تک /مختصر رپورٹ

آیت اللہ العظمیٰ سید محمدرضا گلپائیگانی، شاہ کی مخالفت سے لندن اسلامک سنٹر کی تاسیس تک /مختصر رپورٹ

آیت اللہ العظمیٰ سید محمد رضا گلپائیگانی (1899۔1993 ء) شیعہ مراجع تقلید میں سے تھے۔ آپ آیت اللہ بروجردی کی وفات کے بعد مرجعیت کے مقام پر فائز ہوئے۔ آپ آیت اللہ عبدالکریم حائری یزدی کے شاگردوں میں سے تھے۔ آیت اللہ مرتضی حائری، آیت اللہ یزدی، استاد شہید مرتضی مطہری، سید محمد حسینی بہشتی، لطف‌ الله صافی گلپایگانی اورآیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی آپ کے شاگردوں میں سے ہیں۔