وفاق ٹائمز

22ژوئن
امام رضاؑ کمپلیکس چوک اعظم لیہ میں طالبات کی تعلیم کے لئے جامعہ معصومیہ قائم کردیا گیا

امام رضاؑ کمپلیکس چوک اعظم لیہ میں طالبات کی تعلیم کے لئے جامعہ معصومیہ قائم کردیا گیا

چوک اعظم لیہ میں امام خمینیؒ ٹرسٹ کے زیر اہتمام امام رضاؑ کمپلیس میں دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ طالبات کی تعلیم و تربیت کے لئے جامعہ معصومیہ کمپ قائم کردیا گیا۔

22ژوئن
گمبہ سکردو میں اسد عاشورا 7 اگست کو منایا جائے گا/21 سے27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں گی

گمبہ سکردو میں اسد عاشورا 7 اگست کو منایا جائے گا/21 سے27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں گی

سید احمد شاہ الحسینی نے کہا کہ محرم الحرام کا استقبال عاشورہ اسد سے کیا جائیگا۔ 21 ذی الحج سے لیکر 27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔ایام عزاء کے احترام میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

22ژوئن
یکساں قومی نصاب ِ تعلیم اصلاح و پیش رفت مرتبہ

یکساں قومی نصاب ِ تعلیم اصلاح و پیش رفت مرتبہ

اس دوران 28 مئی کے دن علامہ شیخ محمد شفاء نجفی کو متعلقہ کمیٹی میں اپنا موقف منوانے کے لیے مشکلات پیش آئیں تو انہوں نے عقائد کے موضوع پرکسی قسم کی سودا بازی کرنے سے انکار کردیا۔ جس سے ماحول کشیدہ ہوا اور نوبت بائیکاٹ تک جا پہنچی۔ اس مرحلے پر علامہ شیخ محمد شفاء نجفی نے پہلے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی اور پھر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حالات سے آگاہ کیا اور رہنمائی لی۔

22ژوئن
کسی عوامی ردعمل سے پہلے حکومت فوری طور پر نصاب کی اصلاح کرے، وفاق المدارس الشیعہ

کسی عوامی ردعمل سے پہلے حکومت فوری طور پر نصاب کی اصلاح کرے، وفاق المدارس الشیعہ

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام کو متعدد شیعہ اداروں، تنظیموں کی طرف سے متنازعہ نصاب کی خامیوں کی نشان دہی کے ساتھ بہتری کی تجاویز بھیج دی گئی ہیں۔ کسی عوامی ردعمل سے پہلے حکومت فوری طور پر نصاب کی اصلاح کرے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نمائندوں نے مثبت تجاویز دی ہیں۔

22ژوئن
امریکا کو ہوائی اڈے دیے توپاکستان میں پھر دہشت گردی بڑھے گی ، وزیر اعظم

امریکا کو ہوائی اڈے دیے توپاکستان میں پھر دہشت گردی بڑھے گی ، وزیر اعظم

افغانستان میں جنگوں کے دوران پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا، 70 ہزار سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے

21ژوئن
امام رضا ع بلند و بالا اخلاق اور آداب رفیعہ سے آراستہ تھے، زہرا نقوی

امام رضا ع بلند و بالا اخلاق اور آداب رفیعہ سے آراستہ تھے، زہرا نقوی

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں […]

21ژوئن
دنیا سے وسیع اور متوازن تعلقات چاہتے ہیں، بائیڈن سے ملاقات نہیں کریں گے، منتخب صدر رئیسی کی پہلی پریس کانفرنس

دنیا سے وسیع اور متوازن تعلقات چاہتے ہیں، بائیڈن سے ملاقات نہیں کریں گے، منتخب صدر رئیسی کی پہلی پریس کانفرنس

ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے صدر منتخب ہونے کے بعد ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کی موجودگی میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب جس میں اس نے پوچھا کہ کیا آپ امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے ؟ کہا کہ میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات نہیں کروں گا۔

21ژوئن
عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم

عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم

ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عمران خان بولے کہ میں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے، ہمارے ہاں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں ہیں، لہذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو، تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے.

21ژوئن
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

ایرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔