افغانستان

15جولای
افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، فواد چوہدری

افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی، پاکستان افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اس کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

15جولای
آج ان واقعات پر دنیا کی خاموشی آئندہ ان کے لیے پشیمانی اور ندامت کا باعث بنے گی، آیت اللہ صافی گلپائگانی کے افغانستان کی صورتحال پر خبردار

آج ان واقعات پر دنیا کی خاموشی آئندہ ان کے لیے پشیمانی اور ندامت کا باعث بنے گی، آیت اللہ صافی گلپائگانی کے افغانستان کی صورتحال پر خبردار

دہشت گردوں کا ظلم اور درندگی ایک طرف اور دوسری طرف دنیا والوں، مختلف حکومتوں اور اپنے آپ کو انسانی حقوق کا حامی کہنے والے اداروں کی خاموشی انتہائی تعجب اور شرمندگی کا باعث ہے۔

11جولای
بحران افغانستان کے حل میں ایران کا کردار اہم ہے، وزیر خارجہ

بحران افغانستان کے حل میں ایران کا کردار اہم ہے، وزیر خارجہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سامنے بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحران افغانستان کے حل میں ایران کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔

09جولای
افغانستان میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان

افغانستان میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان

اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا کہ افغانستان میں جمہوری عمل پر زیادہ زور دیا جائے، وہاں جنگی صورتحال خطے اور افغانستان کے استحکام کیلئے مناسب نہیں ہے۔ افغانستان میں امریکہ کیخلاف مزاحمتی قوتوں کی کامیابی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

29ژوئن
ایف اے ٹی ایف کو مسلط کرنےوالوں نے دنیا بھرمیں جمہوریت کے نام پر آمریتوں کو جنم اور دہشتگردی کو فروغ دیا، علامہ مقصودڈومکی

ایف اے ٹی ایف کو مسلط کرنےوالوں نے دنیا بھرمیں جمہوریت کے نام پر آمریتوں کو جنم اور دہشتگردی کو فروغ دیا، علامہ مقصودڈومکی

اب وقت آ چکا ہے کہ پاکستانی حکمران امریکی غلامی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے امریکہ کو نہ کہنے کی جرات کریں۔ وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہنا 22 کروڑ عوام کی ترجمانی ہے۔ انجمن غلامان امریکہ کو یہ بات ذھن نشین رکھنی چاہئے کہ یہ قوم ان لوگوں سے نفرت کرتی ہے جو قومی عزت و وقار پر سودے بازی کرتے ہیں۔

27ژوئن
امریکہ کی شرپسندانہ حکمت عملی نے پرامن ممالک کو بھی تباہی میں دھکیل دیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

امریکہ کی شرپسندانہ حکمت عملی نے پرامن ممالک کو بھی تباہی میں دھکیل دیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی شوری کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ نازک ترین صورتحال سے ہمسایہ ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد وہاں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔جس سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو گا۔وہاں کے داخلی حالات پر قابو پانا افغانستان کی کمزور مرکزی حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔

12می
آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا افغانستان کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا افغانستان کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں افغانستان کے شہر کابل میں وحشیانہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دل دہلا دینے والے حملے کی خبر ملی جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں مدرسہ سید الشہداء علیہ السلام افغانستان کابل کی طالبات شہید اورزخمی ہوئیں فلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.

12می
اسرائیل کو طاقت کی زبان ہی سمجھ آتی ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

اسرائیل کو طاقت کی زبان ہی سمجھ آتی ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

صیہونیوں کے خبیثانہ اقدامات دنیا کے عوام کی آنکھ کے سامنے ہیں۔ سب کا فریضہ ہے کہ صیہونیوں کی حالیہ خبیثانہ، مجرمانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کریں۔"

11می
مشکل حالات میں افغانستان کی بے بس قوم کو تنہا نہ چھوڑیں، آیت اللہ سیستانی

مشکل حالات میں افغانستان کی بے بس قوم کو تنہا نہ چھوڑیں، آیت اللہ سیستانی

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی  سیستانی نے کابل میں سید الشہداء اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کابل میں لڑکیوں کے اسکول سید الشہدا  پرحملہ اور اس خوفناک جرم کے نتیجہ میں  درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے سے ہر آزاد اور باضمیر انسان کے دل کو تکلیف پہنچی۔