شہداء کی قربانیاں اور عوامی یکجہتی ایران کی سربلندی کی ضمانت ہیں، صدر پزشکیان
























قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کو علاقائی یا مذہبی معاملہ بنا کر اس کی اہمیت کم کرنے اور مختلف حیلوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس کی حمایت کرنے والے یا گمراہ کن پیمانے مرتب کرنیوالے اس کی درندگی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، عصمت دریوں اور مسلسل گھناونے مظالم کو کس پلڑے میں ڈالیں گے؟
ایرانی رضا کار خاتون طیبہ مخبر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ سائنسی تجربہ کامیاب ہو ، میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح ہوں۔ میں بہت ہی خوش ہوں ، نہ صرف اس لئے کہ میں نے پہلی بار ٹیکہ لگوایا بلکہ مجھے امید ہے کہ اس کا نتیجہ لوگوں کی صحت و سلامت کا ہوگا۔
ٹیکہ لگوانے والی پہلی ایرانی خاتون رضا کار طیبہ مخبر ایران کے اعلیٰ عہدیدار "فرمان امام ایگزیکٹو اسٹاف" کے سربراہ کی بیٹی ہے جبکہ دوسرا ویکسین ٹیسٹ ایگزیکٹو اسٹاف کے سینئر مسولین (مینیجرز)میں سے ایک پر کیا جائے گا۔
عصائب اهلالحق موومنٹ کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے شہید قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس کو دہشتگردانہ حملے میں شہید کئے جانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بغداد ایر پورٹ کی سکیورٹی کی ذمہ داری برطانوی کمپنی جی، فور، ایس کی تھی اور عالم اسلام کے ان دو عظیم کمانڈروں کی شہادت میں اس کمپنی نے اہم کردار ادا کیا۔
ایران میں تیار کی جانے والی سات کورونا ویکسین فروری کے آخر تک انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوجائیں گی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت قرآن کریم اور اللہ کا دیا ہوا نظام ہے جو طاغوتی نظاموں کے مقابلے میں اللہ کی بندگی اور اطاعت کا نام ہے۔ پوری عالم انسانیت کے لیے اللہ کی طرف سے جو نظام زندگی متعارف کرایا گیا ہے اس کا نام نظام ولایت ہے۔ نظام ولایت گمراہی سے ہدایت اور تاریکی سے نور کا سفر ہے۔ جبکہ طاغوت کی اطاعت ہدایت سے گمراہی کا راستہ ہے۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک وسیع النظر شخص تھے ۔ آپ "گریٹر اسرائیل" کے فتنے کو جان چکے تھے ۔ آپ نے قیام پاکستان کی تحریک کے دوران اسرائیل کے خلاف بھی آواز اٹھائی اور مسلمانان عالم کو فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی سازشوں سے خبر دار کرتے رہے ۔
یم پی اے سیدہ زھرا نقوی نے آغاز ایام فاطمیہ کے موقع پر تمام سوگواران اہلبیت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوے کہا کہ یہ ایام جناب سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا جگر گوشہ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کے ہیں جو کہ محبان آل عبا کے لیے لسی صورت ماہ محرم سے کم نہیں ہیں۔
صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اوراسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے۔