علامہ شبیر میثمی

30آوریل
سعودی عرب کا ایران کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا امت مسلمہ کے لئے بہت خوش آئند ہے، امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی

سعودی عرب کا ایران کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا امت مسلمہ کے لئے بہت خوش آئند ہے، امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بہت اچھا لگا کہ سعودی عرب کے پرنس نے ایران کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ اور یہ امت مسلمہ کے لئے بہت خوش آئند ہے۔ اس کے لئے آیت اللہ خمینی، آیت اللہ خامنہ ای وغیرہ سب ہی کوشش کرتے رہے ہیں کہ آؤ ہاتھ ملاؤ۔ کفار کے مقابلہ میں کھڑے ہوجاتے ہیں.

10آوریل
لاپتہ افراد کی فیملیز کے دھرنے کی بھرپور تائید کرتے ہیں، علامہ شبیر میثمی

لاپتہ افراد کی فیملیز کے دھرنے کی بھرپور تائید کرتے ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گمشدہ افراد کی فیملیز نے دھرنا دیا ہوا ہے ، ہم بھی اس کی پوری تائید کرتے ہیں۔ میں نے بھی حاضری دی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس پر قومی پلیٹ فارم پر بیٹھ کر حکمت عملی بنانی چاہئے تاکہ اگر آئندہ کبھی ایسا ہو تو اس مسئلہ پر فوری طور پر آواز اٹھے۔

27فوریه
ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے انڈیا کی سازشوں کو ناکام بنانے پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے انڈیا کی سازشوں کو ناکام بنانے پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے محنت کی اور ایف اے ٹی ایف کو بہت بہتر انداز میں آگے بڑھایا ہے۔ اور انڈیا کی جو سازش تھی اس کو ناکام بنایا ہے۔ اور اس سے عزت تو بڑھی ہی بڑھی ہے، اقتصاد پر بھی اچھے اثرات پڑیں گے۔

20فوریه
لانگ مارچ میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں/ مختلف ایف آئی آرز میں 17 ہزار سے زیادہ عزادار شامل تھے، علامہ شبیر میثمی

لانگ مارچ میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں/ مختلف ایف آئی آرز میں 17 ہزار سے زیادہ عزادار شامل تھے، علامہ شبیر میثمی

محرم میں ایف آئی آر کٹی۔ عاشورا کے بعد ایف آئی آریں کٹیں۔ اربعین پر بھرپور ایف آئی آریں کٹیں۔ اور ایف آئی آر کس چیز پر کٹیں؟ ایف آئی آر اس چیز پر کٹیں کہ 800 لوگ ایک گاؤں سے چل کے جلوس میں جا رہے تھے۔ سب کے پاس خنجر تھے۔ ایک اور گاؤں سے مثلاً 9000 لوگ جلوس میں شرکت کے لیے پیدل جا رہے تھے۔

15فوریه
لانگ مارچ اپڈیٹ/گولیاں چلائے یا کچھ بھی ہو ہم اپنا مطالبہ منوا کے رہیں گے، علامہ ناظر تقوی

لانگ مارچ اپڈیٹ/گولیاں چلائے یا کچھ بھی ہو ہم اپنا مطالبہ منوا کے رہیں گے، علامہ ناظر تقوی

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نے لانگ مارچ سے وفاق ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جامشورو میں مذاکرات کا کہا گیا تھا لیکن ابھی تک کسی نے بھی ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے اور ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ کراچی میں حالات کو خراب کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے.

15فوریه
مطالبات کی منظوری کے حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، علامہ شبیر میثمی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

مطالبات کی منظوری کے حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، علامہ شبیر میثمی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

تحفظ عزاء لانگ مارچ میں موجود شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نے،مطالبات کی منظوری کے حوالے سے گردش خبر سے متعلق سوال پر "وفاق ٹائمز" کو بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور ہم واٹس ایپ پر گردش نوٹیفکیشن کو قبول نہیں کرسکتے.

11فوریه
انقلاب اسلامی کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے، علامہ شبیر میثمی

انقلاب اسلامی کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے، علامہ شبیر میثمی

جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ انقلاب کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے۔ انقلاب کی قیادت نے ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی ہےیہ نہیں دیکھا کہ وہاں اہلسنت ہیں،کشمیر یوں کی مدد کی۔

29ژانویه
امریکہ کی جانب سے سعودی عرب اور امارات کو اسلحہ کی ترسیل  معطل کرنا مثبت اقدام ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

امریکہ کی جانب سے سعودی عرب اور امارات کو اسلحہ کی ترسیل معطل کرنا مثبت اقدام ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ امریکی نئے صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ ہم سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے اور یہ بہت ہی اچھا اقدام ہے لیکن سوال یہاں یہ ہوتا ہے کہ اب تک کیوں چھوڑا گیا تھا؟جس نے چھوڑا تھا کیا اب اس پہ بھی کیس ہوگا کہ نہیں ؟انسانی حقوق کے نعرے لگانے والے جو یہاں پر ایک چھوٹا حادثہ ہوتا ہے تو چیختے ہیں لیکن اتنے بڑے حادثے میں ملوث مجرموں کو کیوں چھوڑا گیا؟