وفاق

05مارس
30 سالہ دہشت گردی کا تسلسل نہایت تشویشناک، ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

30 سالہ دہشت گردی کا تسلسل نہایت تشویشناک، ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پشاور میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مسلک کے خلاف 30 سالہ دہشت گردی کا تسلسل نہایت تشویشناک اور ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

05مارس
پشاور دھماکے کے شہداء کی تعداد 62 ہو گئی

پشاور دھماکے کے شہداء کی تعداد 62 ہو گئی

ایل آر ایچ کے ترجمان کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، اسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

05مارس
حکومت کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا اچھی طرح علم ہے، فوری کارروائی کرے، علامہ عابد الحسینی

حکومت کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا اچھی طرح علم ہے، فوری کارروائی کرے، علامہ عابد الحسینی

اپنے ایک بیان میں بزرگ عالم دین کا کہنا تھا کہ یہ وہی دہشتگرد ہیں، جنہوں نے پہلے بھی بیگناہ شیعوں کے خون کو بے دردی سے بہایا ہے۔ آج بھی انہی دہشتگردوں نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔

05مارس
سانحہ امامیہ مسجد پشاور کھلی دہشتگردی اور شدید قابل مذمت ہے، پاکستان سنی تحریک

سانحہ امامیہ مسجد پشاور کھلی دہشتگردی اور شدید قابل مذمت ہے، پاکستان سنی تحریک

اپنے مذمتی بیان میں پی ایس ٹی کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ درجنوں افراد کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت اسپتالوں میں زخمیوں کو م سہولیات فراہم کرے۔

05مارس
سانحہ پشاور کسی مسجد یا مکتب نہیں، پاکستان پر حملہ ہے، طاہر اشرفی

سانحہ پشاور کسی مسجد یا مکتب نہیں، پاکستان پر حملہ ہے، طاہر اشرفی

لاہور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور نمازیوں کو کس بات کی سزا دی جاتی ہے، پشاور میں ایک ماہ پہلے پادری کو نشانہ بنایا گیا، جو امن کے سفیر تھے۔ پشاور مسجد میں جب حملہ ہوا تو شہید عالم دین خطبہ دے رہے تھے کہ انسان کے علاوہ چرند پرند پر بھی رحم کیا جائے۔

04مارس
ایرانی دینی مدارس کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی دینی مدارس کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے مسجد امامیہ پشاور میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستانی حکومت مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے دھشت گردوں کی نابودی کے لئے ٹھوس اقدام اٹھائے تاکہ مظلوم عوام کا تحفظ یقینی ہو اور مسلمانوں کے دینی اجتماعات ان وحشی دھشت گردوں کے ظلم و بربریت سے محفوظ رہے۔

04مارس
سابق وزیر تعلیم کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات ،ملی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی اپیل

سابق وزیر تعلیم کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات ،ملی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی اپیل

سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے جامعةالمنتظر ملاقات کی اوراپیل کی کہ وہ ملی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ توحید ، ختم نبوت اور ولایت علی علیہ السلام پر ایمان رکھنے والوں کی قومی پالیسی ایک ہو۔

04مارس
حقیقی شیعہ کی دس صفات میں “اہم صفت نماز کا اول وقت” میں ادا کرنا ہے،آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

حقیقی شیعہ کی دس صفات میں “اہم صفت نماز کا اول وقت” میں ادا کرنا ہے،آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا انبیاءعلیہم السلام کو بھی دیگر انسانوں کی طرح فقط اللہ کی اطاعت و عبادت کا حکم دیا گیا تھا۔آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اطاعتِ خدا اور عبادت میں درجہءکمال پر فائز تھے۔ 27 رجب کو اِقراکے حکمِ خُداوندی کے ساتھ آپ کی بعثت کا آغاز ہوا یعنی حصولِ علم کے حکم سے ہوا۔علم سیکھنے کا حکم سب کے لئے ہے۔

04مارس
دہشت گردی کی حالیہ کارروائی نے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

دہشت گردی کی حالیہ کارروائی نے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

علامہ احمد اقبال رضوی نے پشاور میں سانحہ امامیہ مسجد کے خلاف دیگر مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائی نے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔