غدیر؛ تاریخ سے بالاتر اور اعتقادی و تمدنی پہلووں پر مشتمل ایک واقعہ
























ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حوزہ ہائے علمیہ ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
مجمع طلاب شگر اور دیگر تنظیموں کیجانب سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی دنیا اور اسکی چمک و دمک کو پس پشت ڈال کر اللہ کے راہ میں نکلے، جسکی وجہ سے اللہ نے انکو بے شمار کامیابیوں سے نوازا اور آپ عالمی استکباری طاقتوں کو شکست دیکر اسلام کو اجتماعی زندگی میں پیادہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
حجۃ الاسلام غضنفر حیدری نے علم اور عالم کی فضلیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم کی ہمنشینی ہزار عابد کی عبادت سے زیادہ افضل ہے۔ امام جعفر صادق ؑ سے پوچھا گیا کہ ایک طرف کسی شہید کی نماز جنازہ ہورہی ہے اور دوسری جانب ایک عالم دین منبر پر بیٹھ کر وعظ کررہے ہیں ان دونوں میں سے کس میں شرکت کرنا بہتر ہے؟ تو امامؑ نے فرمایا عالم کی صحبت میں رہنا 70 شہدائے بدر کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے سے بہتر ہے۔
حضرت آیت اللہ محمد تقی بہجت ۱۳۳۴ ھ (یا ۱۳۳۲ ھ) میں فومن کے ایک مذہبی خانوادہ میں پیدا ہوئے۔ بعد میں جس گھر میں ان کی پیدائش ہوئی تھی اس کو انہوں نے ایک دینی مدرسہ میں تبدیل کر دیا۔ ۱۶ ماہ کی عمر ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تو ان کے والد نے ان کی تربیت کی۔ ان کے والد محمود کربلائی فومن کے علاقہ کے مخصوص بسکٹ بنانے کے ذریعہ کسب معاش کرتے تھے۔
مولا علی علیہ السلام کی اس حکمت پر غور کرنے سے سمجھ آجاتا ہے کہ آپ علیہ السلام ایک بہت ہی اہم نکتے کی طرف ہماری توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ممکن ہے انسان کو زندگی کے دوران پیچیدگیوں اور مشکلات کا سامنا ہو،مقاصد اور آرزوؤں کے حصول میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں اور اگر اس نے اس طرح کے معاملات میں، صبر کا دامن چھوڑ دیا اور اللہ تعالی سے وابستہ اپنی امید کو ناامیدی میں بدل دیا،تو ہرگز مطلوبہ نتائج تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔
اسلامک سٹوڈنٹس شگر دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی مشترکہ انجمن ہے جوایک عرصے سے پورے پاکستان بالخصوص ضلع شگر میں دینی اور ثقافتی حوالے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ کئی سال قبل حوزہ علمیہ قم میں بھی اس کی یونٹ سازی کی گئی تھی اور مولانا عارف حسین حیدری صدارت کے عہدے پر فائز تھے۔
تعزیتی اور احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ اراکی نے کہا کہ شهداء باعث حیات اور نشاط اقوام ہیں. وہ عظیم مرتبہ پر فائز ہو گئے ہیں.تمام مسلمان ممالک دارالاسلام ہے دارالاسلام اور اھل اسلام کی حفاظت سب پر لازم ہے.
دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس کی جناب سے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی برسی اور سال 2020 میں ہم سے بچھڑنے والے علمائے کرام کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مدافعین و مروجین ولایت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں جامعہ مدرسین قم ممبران کے درمیان ووٹنگ کے نتیجے میں باری اکثریت کے ساتھ آیت اللہ حسینی بوشهری سربراہ، آیت الله سید احمد خاتمی سینئر نائب صدر اور حجت الاسلام والمسلمین عباس کعبی نائب صدر جامعہ مدرسین منتخب ہوگئے.