مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئےعلامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ریلوے ٹریک پر کئی حادثات ہوچکے جو تشویشناک ہے۔
پیر کی علی الصبح گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جب کہ راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم سے کئی بوگیاں اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 36 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ جان بحق ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
سکرنڈ میں منعقدہ اجلاس میں علامہ عارف واحدی نے ایس یو سی سندھ کے نومنتخب صدر سے ان کی نئی مسئولیت کا حلف لیا۔ اس موقع پر علامہ شبیر میثمی، علامہ باقر نجفی، علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ ارشاد نقوی سمیت علماء و کارکان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
ابو عبداللہ صالحٰ کہتے ہیں :امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے بعد ایک شیعہ نے مجھ سے کہا کہ میں (بارہویں امام )کے نام اور مکان کے بارے میں سوال کروں ؛تو ناحیہ مقدسہ سے جواب آیا :اگر انہیں (دشمن) اس کا نام بتایا تو وہ فاش کر دیں گے اور اگر انہیں جگہ و مکان کا پتہ چلا ،تو دشمنوں کو ادھر کا بتا دیں گے ۔
امام جعفرصادق (ع) بروز جمعہ طلوع فجر کے وقت اور دوسرے قول کے مطابق بروز منگل 17 ربیع الاول سن 80 ھ ق کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوۓ ۔ روایات کے مطابق فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے والد بزرگوارحضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے بعد اکتیس سال کی عمرمیں ایک سوچودہ ہجری قمری کوعوام کی ہدایت و رہنمائی کا فریضہ سنبھالا اور منصب امامت پر فائز ہوئے۔ آپ کا دور امامت چونتیس برسوں پر محیط ہے ۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ امام خمینی نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع قرار دیا تاکہ یہ مسئلہ زندہ رہے اور کوئی طاقت اسے دفن نہ کر سکے۔اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اتحاد و وحدت کی دعوت دی۔بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا تاکہ مسلمان اتحاد وحد ت قائم ہے۔
انقلاب اسلامی ایک بنیادی مقصد ہمیشہ مظلوم اور محکوموں کی مدد کرنا ہے۔فلسطین کے مظلوم انسان امریکی اور اسرائیلی گٹھ جوڑ سے مظالم کا شکار ہیں۔اہل فلسطین کی مقاومت کا سفر جاری ہے اور انشاء اللہ ایک دن کامیابی ان کے قدم چومے گی۔امام خمینیؒ نے فرمایا تھا کہ اسرائیل سرطان کی مانند ہے جتنا جلدی ہو اس سرطان کو ختم ہو جانا چاہیے۔
آئمہ اہل بیتؑ بالاخص امام محمد باقر اور امام جعفر صادق علیہما السلام نے جس علمی درسگاه کی بنیاد رکھی اس کی ممتاز خصوصیت منبع وحی کے ساتھ متصل ہوناتھا در حقیقت اسی علمی مرکز نے رسالتمآب ﷺ کا پیغام رسالت پہنچانے میں اور حقیقی اسلام کی حفاظت میں بنیادی کردار ادا کیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش ایک قرارداد پر کہا کہ مسلمانوں کے ان گھمبیر حالات کے ساتھ ساتھ یہ امر بھی مدنظر رہے کہ کے پی اسمبلی میں فرقہ وارانہ قانون سازی بارے قرارداد پیش کرکے ملک بھر میں فرقہ واریت کی آگ بڑھکانے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔ ”پس اے بصیرت رکھنے والو! عبرت حاصل کرو ۔