صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























تنظیمی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے رہنماء آئی ایس او نے کہا کہ روس یوکرائن تنازع کا سفارتی حل ممکن تھا لیکن امریکہ نے اس تنازع کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا، امریکی صدر بائیڈن نے یوکرائن کو نیٹو افواج میں شمولیت کا خواب دکھا کر اپنی جنگ میں دھکیل ڈالا۔
مدرسہ الامام المنتظر قم میں شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام اور شہید علامہ حافظ ثقلین کی 10ویں برسی کی مناسبت سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد ہوا جس سے حجۃ الاسلام مظہر حسینی نے خطاب کیا۔
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک کے شعبۂ تعلقات عامہ اور تبلیغ کے سربراہ نے کہاکہ صوبۂ گلستان میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خادموں نے موکب کے قیام کے لئے مؤمنین کے توسط سے جمع شدہ رقوم کو غیر ارادی جرائم کے قیدیوں کی رہائی کے لئے مختص کیا اور امام کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر صوبۂ گلستان کے 20 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
تہران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کا دورہ کیا اور اس انٹرنیشنل علمی ادارے کے مدیران سے ملاقات کے دوران کہاکہ قم شہر گرانقدر فرہنگی اور تاریخی ورثے کا حامل ہے اور حضرت معصومہ(س) کا حرم تمام مسلمانوں کے نزدیک انتہائی بلند مقام او رمنزلت رکھتا ہے۔
اگر ہم اپنے اخلاق کی معصومین(علیہم السلام) کی طرح بنانے کی کوشش کریں تو ہمیں اپنی زبان سے کچھ کہنے کی ضروری نہیں پڑےگی بلکہ لوگ ہمارے کردار کو دیکھ کر خود با خود اپنے آپ کو صحیح راستہ پر گامزن رکھنے کی کوشش کرین گے۔
ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے وفد کے ہمراہ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے گھر جا کر ان کے گھر والوں کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت پیش کی۔
پاکستان میں ایرانی سفیر ’’سید محمد علی حسینی‘‘ نے صوبہ پنجاب میں واقع ایک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب میں کہاکہ ایران پاکستان تجارت میں قومی کرنسی کے استعمال کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی بنک آف ایران نے پاکستان کو ایک مسودہ پیش کیا ہے اور ہم ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے دین اسلام کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، سکھ برادری، عیسائی اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور مذہبی رواداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامعۃ المنتظر لاہور میں طلباء سے خطاب میں کہا کہ ہم حضرت آیۃ اللہ سید ابوالقاسم خوئی سے جو کچھ کسب کرتے تھے اسے پہلی فرصت میں لکھتے تھے اور اس وقت میرے پاس ان لکھے ہوئے دروس کی تین جلدیں موجود ہیں اور سید ضیاء الحسن نے اس کو ترتیب دیا ہے اور کچھ جلدیں زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ چکی ہیں اور کچھ زیر طبع ہے۔