23می
فلسطین کے مسائل کا حل صرف جنگ بندی میں نہیں بلکہ مسجد اقصی کی آزادی اور فلسطین سے غاصب صہیونیوں کی مکمل بے دخلی میں ہے،حجۃ الاسلام سید ظفر نقوی

فلسطین کے مسائل کا حل صرف جنگ بندی میں نہیں بلکہ مسجد اقصی کی آزادی اور فلسطین سے غاصب صہیونیوں کی مکمل بے دخلی میں ہے،حجۃ الاسلام سید ظفر نقوی

مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان (قم المقدسہ) حجۃ الاسلام سید ظفر عباس نقوی نے پروگرام کے منتظمین، شرکا اور تمام تنظیموں کے نمائندوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور ان کے مظالم کا پردہ چاک کرنا قرآنی دستور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قم کی سرزمین پر پاکستانی قومی اور علاقائی تنظیموں کا یہ عظیم اجتماع اتحاد اور اتفاق کا عظیم مظاہرہ ہے۔

19می
غزہ کربلا بن چکا، عالم اسلام پر جہاد فرض ہو گیا، سراج الحق

غزہ کربلا بن چکا، عالم اسلام پر جہاد فرض ہو گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے غزہ کربلا بن چکا ہے ان حالات میں جہاد فرض ہوگیا ہے۔ سراج الحق نے تیمرہ گرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام اسرائیل کی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے بھرپور جواب دے

19می
اقوام متحدہ اور اسلامی حکمران فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی مذمت کریں، نمائندہ آیت اللہ سیستانی

اقوام متحدہ اور اسلامی حکمران فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی مذمت کریں، نمائندہ آیت اللہ سیستانی

یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرتضی کشمیری نے افغانستان کے مظلوم شیعوں اور فلسطینی عوام کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت پیش کی اور اس ضمن میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان گھناؤنے جرائم کی بھر پور مذمت کریں۔

18می
غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی، حجت الاسلام سید ظفر نقوی

غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی، حجت الاسلام سید ظفر نقوی

ہم فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور دہشت گرد اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوۓ ہر سطح پر حتی الامکان قدس کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے

18می
رہبر انقلاب اسلامی کے نام تحریک حماس کے رہنما کا ایک اور خط

رہبر انقلاب اسلامی کے نام تحریک حماس کے رہنما کا ایک اور خط

فلسطینی قوم اور مسلمانوں کے مقدس مقامات نیز بیت المقدس، شیخ جراح اور غزہ پر غاصب صیہونیوں کی وحشیانہ جارحیت کے پیش نظر تمام فلسطینی گروہوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غاصب صیہونیوں کے جرائم روکنے کی کوشش اور ان جرائم کا بھرپور مقابلہ کریں

18می
صہیونی جرائم اور افغانی طالبات کے وحشیانہ قتل پر المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے غیر ایرانی طلباء کے نمائندوں کا بیان

صہیونی جرائم اور افغانی طالبات کے وحشیانہ قتل پر المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے غیر ایرانی طلباء کے نمائندوں کا بیان

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف سے غاصب صہیونی حکومت بین الاقوامی برادری کی بے حسی ، اسلامی ممالک کے سربراہوں کی مجرمانہ خاموشی اور بعض ممالک کے ساتھ معمول پر لائے گئے تعلقات سے فائدہ اٹھا کر اپنے جرائم کو عروج پر پہنچا رہی ہے ۔ القدس کی توہین کرکے اسے نذر آتش کر رہی ہے، وحشیانہ بمباری کے ذریعے مظلوم اور بیچارہ لوگوں کو گھر سے بے گھر کر رہی ہے، فلسطین کے غیور عوام کی سرکوبی کے لئے ظلم وبربریت کے ذریعے نہتے بچوں اور عورتوں کا بھی بے رحمانہ قتل عام کر کے امت مسلمہ کا دل خون کر رہی ہے۔

18می
او آئی سی کا بزدلانہ موقف ، مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا گیا، پیر محفوظ مشہدی

او آئی سی کا بزدلانہ موقف ، مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا گیا، پیر محفوظ مشہدی

پیرسید محمد محفوظ مشہدی نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک کے فورم نے مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا۔ محض کاغذی کارروائی اور تقریروں کے علاوہ او آئی سی کے اجلاس میں کچھ نہیں ہوا ۔

18می
اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے اور عالمی دہشت گرد ہے، علامہ اشفاق وحیدی

اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے اور عالمی دہشت گرد ہے، علامہ اشفاق وحیدی

اشفاق وحیدی نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت اور جاری حملوں پر بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جاری جارحییت کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے فوری اقدامات کریں،ہم فلسطین اور غزہ پر جاری حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے اور عالمی دہشت گرد ہے اس کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس چلایا جائے۔

17می
اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق

اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق

شیری مزاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں بنانے جانے والے 41 ممالک کے اسلامی ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت نہیں ہے کہ ہم دہشتگردی پر بحث کریں بلکہ یہ وقت ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں اگر یہ اتحاد اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات شروع کرتا ہے تو وہ ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے جو اس اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔