17می
حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل 18مئی بروز ہفتہ شام 5:30 بجے آبائی گاؤں چاہ پیر بخش والا تحصیل علی پور میں اداء کی جائے گی۔

04آگوست
بعض عناصر محرم الحرام کو خون آلود کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر قبلہ ایاز

بعض عناصر محرم الحرام کو خون آلود کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر قبلہ ایاز

اسلام آباد میں منعقدہ علماء کنونش سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ کسی ایسے مصنف اور واعظ کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائیگی، جو فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث ہو۔ سوشل میڈیا کو فرقہ واریت پھیلانے کیلئے استعمال کرنیوالے عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے کیلئے بلا تفریق مسلک و مذہب قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کیا جائیگا۔

04آگوست
عزاداری یزیدی سوچ کے خلاف ہے، مقدمات، گرفتاریاں،اور دباو عزاداری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، شیعہ علماء کونسل

عزاداری یزیدی سوچ کے خلاف ہے، مقدمات، گرفتاریاں،اور دباو عزاداری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، شیعہ علماء کونسل

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقے موجود ہیں، مگر فرقہ واریت نہیں ہے، عزاداری کسی کیلئے تکلیف کا باعث نہیں، عزاداری حکومت کے بھی خلاف نہیں، یہ یزیدی سوچ کیخلاف ہے۔ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں اور وہ جلوسوں اور مجالس میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔

03آگوست
سربراہ حوزہائے علمیہ ایران کی آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی سے ملاقات

سربراہ حوزہائے علمیہ ایران کی آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی سے ملاقات

حوزہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے دفتر میں حاضر ہو کر اس مرجع تقلید سے ملاقات اور گفتگو کی۔

03آگوست
آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق ‏

آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق ‏

رہبر معظم انقلاب کی جانب سے جاری توثیق نامہ میں کہا گیا ہے کہ میں خداوند علیم و قدیر کا شکر گزار ہوں کہ اس نے اپنے فضل و کرم سے ایک بار پھر ایران کو انتخابات کے سیاسی و سماجی امتحان میں سرفراز کیا اور ایران کی عظیم الشان قوم نے پیچیدہ اور دشوار حالات میں اپنی بامعنی اور پر وقار شراکت کے ذریعے، امور مملکت کے انتظام و انصرام میں عوامی مینڈیٹ کی بالادستی کو نمایاں کر دیا اور علم و سیادت کے خاندان کی ایک عوام دوست اور عالیقدر شخصیت کا، جو تقوی و عقلمندی سے مزین ہونے کے ساتھ ہی انتظامی امور میں شاندار کارکردگي کی مالک ہے.

03آگوست
جنسی جرائم کی روک تھام شرعی فریضہ ہے، علامہ مرید نقوی

جنسی جرائم کی روک تھام شرعی فریضہ ہے، علامہ مرید نقوی

سرکاری، غیر سرکاری تقریبات اور میڈیا سے نام نہاد ماڈرن تہذیب کے پرچار کی بجائے اسلامی حجاب کے کلچر، حیاءو عفّت کی اسلامی و مشرقی اقدار کی ترویج کی جائے

01آگوست
قم میں عید غدیر کے موقع پر بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی عمامہ گذاری

قم میں عید غدیر کے موقع پر بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی عمامہ گذاری

مرکز فقہی ائمہ اطہار ؑ کے سربراہ آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی نے جوان طلاب کے سروں پر عمامہ رکھا اور خدمت و تبلیغ دین کے میدان میں ان کی کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔

01آگوست
شیخ زکزکی کی رہائی پر اہلبیت (ع) ورلڈ اسمبلی کی مبارکباد

شیخ زکزکی کی رہائی پر اہلبیت (ع) ورلڈ اسمبلی کی مبارکباد

اہلبیت (ع) ورلڈ اسمبلی کے سیکریٹری جنرل رضا رمضانی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں کہا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی اور انکی اہلیہ کی پانچ سال کے بعد جیل سے رہائی نے تمام حریت پسند مسلمانوں کے لئے عید غدیر کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔

01آگوست
حدیث غدیر تمام محدثین اہلسنت کے نزدیک متواتر ہے،انکار حدیث ممکن نہیں، معروف سنی عالم دین

حدیث غدیر تمام محدثین اہلسنت کے نزدیک متواتر ہے،انکار حدیث ممکن نہیں، معروف سنی عالم دین

ہندوستان کے معروف اہلسنت عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے کہا کہ تمام محدثین اہلسنت کے نزدیک حدیث غدیر متواتر ہے ۔اس حدیث کو ان لوگوں نے ضعیف ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں قرآن اور حدیث پر یقین نہیں ہے ۔صرف اور صرف ناصبی اس حدیث کے تواتر کو تسلیم نہیں کرتے ۔یہ لوگ امت کے بڑے محقق علماء اور عظیم محدثین کے بھی مخالف ہیں اس لیے ان کی باتوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔

31جولای
علامہ افضل حیدری کی وڈیولنک کے ذریعے وزیر مذہبی امور سے گفتگو

علامہ افضل حیدری کی وڈیولنک کے ذریعے وزیر مذہبی امور سے گفتگو

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین محمد افضل حیدری کی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے وڈیولنک کے ذریعے ملاقات۔