17می
حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل 18مئی بروز ہفتہ شام 5:30 بجے آبائی گاؤں چاہ پیر بخش والا تحصیل علی پور میں اداء کی جائے گی۔

11آگوست
علماء و ذاکرین‘ واعظین‘بانیان مجالس‘ لائسنسداران‘عزاداران‘ ماتمی و نوحہ خوان حضرات کے نام قائد ملت جعفریہ کا پیغام

علماء و ذاکرین‘ واعظین‘بانیان مجالس‘ لائسنسداران‘عزاداران‘ ماتمی و نوحہ خوان حضرات کے نام قائد ملت جعفریہ کا پیغام

تمام جلوسوں کو روایتی بنانے پھر ایک ایک کرکے انہیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی چنانچہ پہلے مرحلے میں لائسنس ہولڈرز کی وفات پر وارثوں کے نام لائسنس منتقل کرنا بند کیا جانا د وسرے مرحلے میں بعض روایتی جلوسوں کو سازش کے تحت شرپسندوں کے ذریعے رکوایا جاتا ہے اور انتظامیہ وعدہ کرتی ہے کہ یہ جلوس آئندہ سال نکلوا دیا جائے گا لیکن اگلے سال جلوس نکالنے سے انکار کردیا جاتا ہے۔

10آگوست
نائب امام جمعہ کچورا بلتستان انتقال کرگئے

نائب امام جمعہ کچورا بلتستان انتقال کرگئے

بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین،نائب امام جمعہ کچورا بلتستان حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ اعجاز حسین مختصر علالت کے بعد آج آبائی گاوں کچورا میں انتقال کر گئے ہیں.

10آگوست
محرم الحرام ہمیں اتحاد و یکجہتی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

محرم الحرام ہمیں اتحاد و یکجہتی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

07آگوست
تحریف شدہ نہج البلاغہ کی نشاندہی، پبلشر کی معذرت،کتابیں تلف کردی گئیں

تحریف شدہ نہج البلاغہ کی نشاندہی، پبلشر کی معذرت،کتابیں تلف کردی گئیں

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے کلام نہج البلاغہ میں تحریف کی نشاندہی، مارکیٹ سے نسخے تلف کردیئے گئے ۔لاہور پریس کلب میں تحریف شدہ نہج البلاغہ کی پبلشرکمپنی غلام علی اینڈ سنزکے ڈائریکٹر اسد نیاز، اور شیعہ علماءنے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مولانا امتیازعباس کاظمی نے غلطیوں کی نشاندہی کی اور تھانہ نارکلی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی۔ جس پر معاہدے کے بعدمارکیٹ سے نسخے واپس لاکر تلف کردیئے گئے ہیں۔

05آگوست
مباہلہ سے واضح ہوگیا اسلام کی حفاظت پانچ ہستیوں کے دم سے ہوگی، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

مباہلہ سے واضح ہوگیا اسلام کی حفاظت پانچ ہستیوں کے دم سے ہوگی، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہاکہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ اور آخری دین ہے۔ عظیم عید مباہلہ اسلام کی مسیحیت پر لازوال فتح کا تاریخی دن ہے۔24 ذوالحجہ کومباہلہ میں سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم خداوندی سے نجران کے مسیحیوں سے مباہلے کے لئے اِس شان وشوکت سے چلے کہ امام حسین ؑ کو گود میں لیا، امام حسنؑ کی انگلی پکڑی ، آپ کے پیچھے جناب سیدہ فاطمة الزہرا ؑ اور ان کے پیچھے حضرت علی ؑ تھے۔

05آگوست
جمو ں و کشمیر کی خصوصی حیثیت پر بھارتی گھناﺅنے اقدام کی کوئی اہمیت نہیں، علامہ ساجد نقوی

جمو ں و کشمیر کی خصوصی حیثیت پر بھارتی گھناﺅنے اقدام کی کوئی اہمیت نہیں، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جمو ں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے دو سال مکمل ہونے پر اسے کشمیریوں کے بنیادی، آئینی اور بین الاقوامی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاکہ طاقت اور جبر کے زور پر کسی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا۔

05آگوست
شہید عارف الحسینی اتحادبین المسلمین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے علمبردار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائینگے،قائد ملت جعفریہ

شہید عارف الحسینی اتحادبین المسلمین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے علمبردار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائینگے،قائد ملت جعفریہ

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ عارف حسین الحسینی کی33 ویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہید قائدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ کے کٹھن ترین دور میں اُنہوں نے جہاں عوام کو اُن کے حقوق کا شعور دیا وہیں ہرطبقہ کو اتحاد و وحدت اور ہم آہنگی کا درس دیا

04آگوست
عید مباہلہ خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے میدان عمل میں آنے کا دن ہے، علامہ مرید حسین نقوی

عید مباہلہ خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے میدان عمل میں آنے کا دن ہے، علامہ مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے ”عیدمباہلہ“ کی مناسبت سے عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے میدان عمل میں آنے کا دن ہے جس کی وجہ سے دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

04آگوست
شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے موقع پر اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کا تہنیتی پیغام

شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے موقع پر اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کا تہنیتی پیغام

آیت اللہ رمضانی کے اس پیغام میں شیخ زکزاکی اور نائیجیریا کے مظلوم شیعوں کے دفاع میں انجام پانی والی کاوشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس راہ میں سرگرم تمام افراد، انسانی حقوق کی تنطیموں، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے وکلاء اور اس ملک کے جانثار عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔