09آوریل
حالات زندگی و شهادت شہید صدر

حالات زندگی و شهادت شہید صدر

آپ حیرت انگیز طور پر صرف 20سال کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو چکے تھے،انہی سالوں کے دوران شہید باقر الصدر کے افکارات پر مشتمل معروف کتابیں ہمارا فلسفہ ،اسلامی اقتصادیات المعروف اقتصادنا،شائع ہوئیں جو آج بھی اسلامی اور خارجی حلقوں میں ایک سند کی حامل ہیں

27جولای
یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ان دنوں وطن عزیز میں متنازعہ مسائل کو بلا جواز قانونی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیےاور کسی بھی متنازعہ اور غیرمتفق علیہ مواد کو اس میں شامل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

27جولای
عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے/علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے، علامہ شیخ محسن علی نجفی

عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے/علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے، علامہ شیخ محسن علی نجفی

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء سے خطاب کرتے ہوئے مفسرِ قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے، اور علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے۔ اور محرم الحرام تبلیغِ دین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ عاشورہ ایک طاقت ، ایک پلیٹ فارم اور ایک عظیم درسگاہ ہے۔

27جولای
آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے ایرانی ویکسین “برکت” کی پہلی ڈوز لگوا لی

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے ایرانی ویکسین “برکت” کی پہلی ڈوز لگوا لی

شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے شہر قم میں روح اللہ اسکوائر میں واقع کرونا ویکسینیشن سینٹر نمبر 1 میں جا کر اور دوسرے شہریوں کی طرح اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد ایرانی ویکسین "برکت" کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے۔

27جولای
مبلغ دین، مذہب اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے/اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

مبلغ دین، مذہب اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے/اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

خطباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خطیب کو چاہیے کہ وہ مجلس، وذکر حسینؑ صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے پڑھے ، اگرتبلیغ کا مقصد وہدف اللہ ہو تو پھر کامیابی یقینی ہے۔ مبلغ دین ، مذہب، اور مدراس علمیہ کا ترجمان ہے لہذا اس کے پیش نظر وہی مقاصد ہونے چاہیے جو انبیاء کرام علیھم السلام اور اولیاء اللہ کے ہوتے ہیں، اور اسے وہی کام کرنا چاہیے جو نمائندگانِ الٰہی بجالاتے ہیں، پھر کامیابی یقینی ہے۔

27جولای
عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو اپنی شہ رگ حیات سمجھتے ہوئے ایام عزاء کی مجالس کو ترویج وتحفظ دین میں بہترین معاون و مددگار تصور کرتا ہے، علمائے شیعہ کے اجتماع کا اعلامیہ

عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو اپنی شہ رگ حیات سمجھتے ہوئے ایام عزاء کی مجالس کو ترویج وتحفظ دین میں بہترین معاون و مددگار تصور کرتا ہے، علمائے شیعہ کے اجتماع کا اعلامیہ

علمائے کرام کا یہ نمائندہ اجتماع بانیان مجالس سے بھی بجا طور پر یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ بھی اُن عوامل کو ملحوظ خاطر رکھیں گے کہ جن سے عزاداری کے تحفظ اور فروغ میں مدد مل سکتی ہے۔

27جولای
جامعۃ الکوثر میں استقبال محرم الحرام کا روح پرور اجتماع، علماء کرام کی بھرپور شرکت

جامعۃ الکوثر میں استقبال محرم الحرام کا روح پرور اجتماع، علماء کرام کی بھرپور شرکت

علمائے کرام قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی دام ظلہ، اور مفسرِ قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہکی دعوت پر نامور علماء کرام وخطباء عظام کا ایک اہم اجتماع26 جولائی 2021 بروز سوموار جامعۃ الکوثر میں منعقد ہوا۔

23جولای
قم میں کتاب “شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت” کے عنوان سے تقریب رونمائی

قم میں کتاب “شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت” کے عنوان سے تقریب رونمائی

کتاب کے مندرجات پر روشنی ڈالتے ہوئے فاضل مصنف نے کتاب کی اہمیت، منابع، شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت پر بحث کی۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین سے یہ تقاضا کیا کہ پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اپنے اپنے علاقے کے اہم مسائل اور خصوصاً اہل تشیع کے مسائل اور حل کے بارے میں کم از کم ایک ایک تحقیقی و علمی کتاب ضرور لکھیں۔

23جولای
جنھوں نے ہمیں ویکیسن بیچنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

جنھوں نے ہمیں ویکیسن بیچنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے جمعہ 23 جولائي 2021 کی صبح کووڈ 19 کی ایرانی ویکیسن کی دوسری خوراک لی۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کووڈ 19 کی ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کا پہلا ڈوز پچیس جون سنہ 2021 کو لیا تھا اور انھوں نے آج صبح اس ویکیسن کا دوسرا ڈوز لگوایا۔

22جولای
انبیاء کرام کی قربانی انسانیت کے لئے روشن مثال اور مسلمین کے لئے اطاعت و ایثار کا ایک حسین نمونہ ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ

انبیاء کرام کی قربانی انسانیت کے لئے روشن مثال اور مسلمین کے لئے اطاعت و ایثار کا ایک حسین نمونہ ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید قربان ایک عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے جہاں ایثار اور فدا کاری نظر آتی ہے اس عید کا پیغام ہمارے لے یہ ہے کہ ہمارے اندار ایثار اور قربانی کا جذبہ قوی تر ہونا چاہیے ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمددری کیساتھ پیش آئے ہمیں اس عید پر مادر وطن کےشہیدوں کی فیملیز کو بھی نہیں بھولنا ہمیں اپنی خوشیوں میں اُن کو یاد رکھنا ہے۔