18جولای
انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (خواتین) کے وفد کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (خواتین) کے وفد کی قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات

انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،

17نوامبر
ملک کی ممتاز علمی شخصیات اور ممتاز صلاحیت کے حامل افراد سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

ملک کی ممتاز علمی شخصیات اور ممتاز صلاحیت کے حامل افراد سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

آج صبح ملک ایران کی ممتاز علمی شخصیات اور ممتاز صلاحیت کے حامل افراد سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ممتاز ذہنی صلاحیت نعمت خداوندی ہے، اللہ کا عطیہ ہے۔ اللہ کی نعمت کا شکر بجا لانا چاہئے۔ آپ کے ذہن میں پہلا خیال یہی رہنا چاہئے اس نعمت کا آپ کا شکر بجا لانا ہے۔

17نوامبر
اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے، علامہ شبیر حسن میثمی

اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے مزار قائد پاکستان پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انشاءاللہ امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد اور اتحاد بین المسلمین کے جس سفر کا آغاز ہمارے قائدین نے کیا تھا اسے جاری و ساری رکھیں گے۔

16نوامبر
علامہ شیخ حسن فخرالدین کراچی میں سپردخاک

علامہ شیخ حسن فخرالدین کراچی میں سپردخاک

بلتستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین علامہ شیخ حسن فخرالدین کو وادی حسین قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ امام بارگاہ جعفر طیار ملیر کراچی میں ادا کی گئی۔

16نوامبر
علامہ شیخ حسن فخرالدین کی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

علامہ شیخ حسن فخرالدین کی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف محقق،بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن فخرالدین کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ علامہ شیخ حسن فخرالدین کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے.

14نوامبر
مسجد امام علیؑ برولمو کالونی کا علامہ شیخ حسن جعفری کے ہاتھوں افتتاح+تصاویر

مسجد امام علیؑ برولمو کالونی کا علامہ شیخ حسن جعفری کے ہاتھوں افتتاح+تصاویر

نامور عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ لوگ مسجدوں کو آباد کریں۔ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ آج مسجدوں میں نمازیوں کی تعداد بہت کم ہے، جبکہ موذن کی اذان ہر مسلمان کیلئے ہے ۔ ملک کے حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ہم مساجد سے جڑیں، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت کریں اور اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت مانگیں۔

14نوامبر
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت اور یکجہتی کا مرکز ہیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت اور یکجہتی کا مرکز ہیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سجادہ نشین دربار سلطان باہو،دیوان احمد مسعود چشتی سجادہ نشین دربار بابا فرید گنج شکر،پیر سید علی حیدر شاہ سجادہ نشین حضور دائم الحضوری، پیر سکندر سلطان قادری مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان، پیر صوفی محمد اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ سید بلال شاہ ہاشمی، قاری مہدی حیات نعیمی،صاحبزادہ سید عمیر شاہ اور وفد کے باقی معززین نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

13نوامبر
عراقی عدلیہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے، امام جمعہ نجف

عراقی عدلیہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے، امام جمعہ نجف

نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نےخطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہےکہ وہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔

13نوامبر
قم میں مراجع تقلید سے حرم امام رضاؑ کے متولی کی ملاقات

قم میں مراجع تقلید سے حرم امام رضاؑ کے متولی کی ملاقات

آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے قم میں اپنے قیام کے دوران مراجع عظام تقلید آیت اللہ جوادی آملی،آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی، آیت اللہ علوی گرگانی ، آیت اللہ صافی گلپایگانی اور آیت اللہ سبحانی سے ملاقات کی۔

13نوامبر
ناپ تول میں کمی کرنے والا مومن نہیں، علامہ شیخ شفا نجفی

ناپ تول میں کمی کرنے والا مومن نہیں، علامہ شیخ شفا نجفی

علامہ شیخ شفاء نجفی نے اسلام آباد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والا مومن نہیں آیات قرآنی سے ا ستفادہ ہوتا ہے کہ کم ناپنے تولنے والا آخرت اور روزِ جزا پر ایمان نہیں رکھتا ۔ اگر وہ قیامت کا ایمان ویقین رکھتا ہوتا، بلکہ گمان بھی رکھتا ہوتا تو اسے احساس ہوتا کہ جتنا مال اُس نے بے ایمانی کر کے کم دیا ہے اس کا قیامت کے دن حساب ہوگا۔ اس مال کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اگریہ احساس ہوتا تو وہ کبھی ایسی خیانت نہ کرتا اگر ایمان ہو تو وہ یہ خیال رکھتا کہ اگرچہ وہ حقدار کو غافل کر کے اسے مطلوبہ مال سے کم لے سکتا ہے۔