23آوریل
وقت آن پہنچا کہ مسلم ریاستیں بڑے ہدف کیلئے یکجا ہوں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

وقت آن پہنچا کہ مسلم ریاستیں بڑے ہدف کیلئے یکجا ہوں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

برادر ہمسائیہ اسلامی جمہوریہ کے صدر سمیت وفد کو خوش آمدید، دورئہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئیگی،مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

20می
کراچی میں ایرانی قونصلر: دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی مشارکت اور تعاون کی ضرورت ہے

کراچی میں ایرانی قونصلر: دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی مشارکت اور تعاون کی ضرورت ہے

"حسن نوریان" نے آج جمعہ کے دن اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایرانی حکومت اور عوام خطے کی اقوام کے مشترکہ دشمنوں کی طرف سے کسی بهی قسم کی بدامنی، انتشار اور خوف پهیلانے والے دہشت گردی پر مشتمل اقدامات کی مذمت کرتے ہیں.

20می
فلسطینی خاتون صحافی “شہیدہ شیرین ابوعاقلہ” غاصب اسرائیل کے خلاف میڈیا تحریک کی علمبردار تھیں، زینب اصغریان

فلسطینی خاتون صحافی “شہیدہ شیرین ابوعاقلہ” غاصب اسرائیل کے خلاف میڈیا تحریک کی علمبردار تھیں، زینب اصغریان

انہوں نے مسئلہ فلسطین کو دنیا میں اجاگر کرنے کے حوالے سے شیرین ابوعاقلہ کو غاصب صہیونی حکومت کے خلاف میڈیا کی تحریک کا پرچمدار قرار دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کو اس میدان میں شمولیت اختیار کرنی چاہیئے، آج دنیا میں خواتین صحافیوں کی تعداد بہت کم ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی طرف توجہ کی جائے۔

19می
استاد فاطمی نیا ایک عظیم اور عارف عالم دین تھے آپکا فقدان، ایمانی اور دینی معاشرے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جامعہ امام صادق کوئٹہ

استاد فاطمی نیا ایک عظیم اور عارف عالم دین تھے آپکا فقدان، ایمانی اور دینی معاشرے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جامعہ امام صادق کوئٹہ

بیشک اس عظیم اور عارف عالم دین کا فقدان، ایمانی اور دینی معاشرے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے

19می
استاد فاطمی نیا کی وفات پر آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی کا تعزیتی پیغام

استاد فاطمی نیا کی وفات پر آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی کا تعزیتی پیغام

میں اس عظیم اور بااثر عالم دین کے فقدان پر ان کے معزز خاندان، تمام رشتہ داروں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہوں۔

18می
افزا‏ئش نسل کی کوشش، سب سے ضروری ذمہ داریوں میں سے ایک اور حیاتی پالیسی ہے، رہبر انقلاب اسلامی

افزا‏ئش نسل کی کوشش، سب سے ضروری ذمہ داریوں میں سے ایک اور حیاتی پالیسی ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے آبادی کے شعبے کے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں ملک میں افرادی قوت کو نوجوان بنائے جانے پر زور دیا ہے۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ایک پیغام میں آبادی کے شعبے کے فرض شناس کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افزا‏ئش نسل کے لیے کوشش، ملک میں افرادی قوت کو نوجوان بنائے رکھنے اور آبادی کے بوڑھے ہونے کے ہولناک مستقبل سے نجات دینے کی چارہ جوئي کو ایک حیاتی پالیسی اور سب سے ضروری ذمہ داریوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

18می
امام جعفر صادقؑ مسجدِ نبوی میں 15زبانوں میں500علوم پڑھاتے تھے

امام جعفر صادقؑ مسجدِ نبوی میں 15زبانوں میں500علوم پڑھاتے تھے

غیر مسلم محققین نے امام جعفر صادق کے بیان کئے علوم کو شیعہ مکتب کی بقاءاور ترقی کا راز قرار دیا ہے۔ عِلمی مکالمے کے لئے شام سے آئے بنو اُمیہ سے منسلک عالِم کو آپؑ نے اپنے ایک شاگرد ہِشام سے گفتگو کرنے کا فرمایا جسے اس نے اپنے علمی مقام کے خلاف سمجھا تو امام نے فرمایا” اگر تم اُس پر غالب آ گئے تو گویا مجھ پر غالب آ گئے“۔ہشام نے ایک مشہور مغالطہ ” قرآن ہی کافی ہے“ کے ازالہ کے لئے اُس سے پوچھا” اگر قرآن اور اُمت کے درمیان اختلاف ہو جائے تو کون فیصلہ کرے گا؟“

17می
تہران یونیورسٹی میں مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پور شرکت

تہران یونیورسٹی میں مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پور شرکت

اطلاعات کے مطابق تہران میں تشیی جنازہ کے بعد مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کے پیکر کو قم منتقل کیا جائے گا، جہاں آج سہ پہر کو 5 بجے مسجد امام حسن عسکری (علیہ السلام) سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے حرم کی طرف تشییعِ جنازہ کے بعد حرم مطہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

16می
ایک طرف یوم امن ، دوسری طرف بد امنی کی شہ، عالمی قوتوں کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا ،علامہ ساجد نقوی

ایک طرف یوم امن ، دوسری طرف بد امنی کی شہ، عالمی قوتوں کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا ،علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ایک طرف یوم امن منایا جارہاہے مگر دوسری طرف بدامنی کو مسلسل شہ اور پش پناہی کی جارہی ہے، عالمی قوتوں کو اس دوہرے معیار کو ترک کرنا ہوگا، 16مئی 1948ءکو جس طر ح ناجائز، قابض صیہونی ریاست کو قائم کیاگیا اسی روز دنیا خصوصاً مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا بیج بودیاگیا تھا۔

16می
آیت اللہ فاطمی نیا دنیائے تشیع میں علم، عرفان و اخلاق کا چراغ تھے،علامہ علی اصغر سیفی

آیت اللہ فاطمی نیا دنیائے تشیع میں علم، عرفان و اخلاق کا چراغ تھے،علامہ علی اصغر سیفی

وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر نے کہاکہ آیت اللہ فاطمی نیا دنیائے تشیع میں علم ، عرفان و اخلاق کا چراغ تھے اگرچہ ظاہری دنیا سے یہ چراغ بجھ گیا لیکن اہل ایمان و انتظار کے دلوں میں ہمیشہ روشن رہے گا۔