صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
تمام مکاتب فکر کے علماء نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی اور ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔
کانفرنس سے علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ اسد اقبال زیدی، محمد حسین محنتی و دیگر کا کہنا تھا توہین قرآن کا واقعہ دہشت گردی ہے، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، آئے روز توہین آمیز واقعات سے امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جزبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔
مرتضیٰ سعیدی نجفی کو حوزہ علمیہ ایران کا خبررساں ادارہ حوزه نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
مجمع جہانی اہل بیت علیہم السّلام کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین رمضانی نے پاکستان کی سنی عظیم دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ کراچی کا دورہ کیا اور اس مدرسے کے اساتذہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
جامعہ قائم آل محمد (صراطِ الحسین) کا نصاب تعلیم دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج ہے۔ یہاں نہ صرف طلباء کو درس نظامی پڑھایا جاتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ حفظ قرآن اور عصری علوم بھی قابل، شفیق اور ماہر اساتذہ کرام کی نگرانی میں مہیا کیا جاتا ہے۔
بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے اہم ملاقات اور مختلف اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی، بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔
محرم الحرام غور و فکر کا مہینہ ہے، یہ مقدس مہینہ مادی فکر سے آزادی کا مہینہ ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اسے اپنی عبادت کی قبولیت کا ذریعہ قرارا دیں، اور روز آخرت اپنی بخشش کا وسیلہ بنائیں۔
اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ 6 جولائی کا دن یوم تجدید ِعہد ہے کہ عوام کے ساتھ معاشرے کے سنجیدہ طبقات ایک بار پھر نئے حوصلے اور نئے جذبے کے ساتھ اپنے حقوق کی جدوجہد تیز کریں اور پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی، فلاحی، جمہوری ریاست بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 7 جولائی کو سویڈن میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی تمام جماعتوں سمیت پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی۔