صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
آیت اللہ محمد اسحاق فیاض کی ہیلتھ فائل کے انچارج ڈاکٹر عادل ہاشم نے خبر دی ہے کہ آیت اللہ فیاض کا عراقی ڈاکٹروں کے ذریعہ لندن میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے۔ لندن میں مقیم عراقی ڈاکٹرز کے توسط سے انجام پائے آیت اللہ محمد اسحاق فیاض کے اس طبی معائنہ میں ان کے لئے گئے میڈیکل ٹیسٹ اور ان کے نتیجہ کے بارے میں میڈیکل اسٹاف کی رائے وغیرہ شامل ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کہا کہ استکباری قوتیں اپنے مفادات اور مسلمانوں کے وسائل کو لوٹنے کے لئے عالم اسلام میں مسلکی انتہا پسندی کو پروان چڑھانے کے لئے مدتوں سے سر گرم عمل ہے مسلمانوں کے مختلف فرقوں اور مسلکوں سے وابستہ لوگوں کے درمیان بد اعتمادی اور بد گمانی کی فضا قائم کی جا رہی ہے.
رہبر انقلاب اسلامی نے افغانستان میں شیعوں پر حملوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اس کا حالیہ نمونہ گزشتہ دو جمعوں کو افغانستان میں ہونے والے افسوسناک اور گریہ آور واقعات ہیں کہ مسلمانوں کی مسجد کو، نماز کی حالت میں دھماکے سے اڑا دیا گيا۔ کس نے اڑایا؟ داعش نے۔ داعش کون ہے؟ داعش وہی تنظیم ہے جسے امریکیوں نے وجود عطا کیا ہے، اسی امریکی ڈیموکریٹ گروہ نے کھل کر اعتراف کیا تھا کہ ہم نے داعش کو وجود بخشا ہے، البتہ اب نہیں کہتے، اب انکار کرتے ہیں۔
لبنان کی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے شام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔
آیت اللہ رمضانی نے کہا: اچھا اخلاق معاشرے میں دوسروں کو اپنی طرف جذب کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اگر ہم شیعہ سنی علما پیغمبر اکرم (ص) کی اخلاقی خوبیوں اور قیمتی تعلیمات کو بہترین انداز میں معاشرے کے اندر پیش کریں تو ہمارا معاشرا بہشتی معاشرہ ہو سکتا ہے۔
آیت اللہ نظری منفرد نے کہا کہ حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز نقوی تقریب مذاہب اور اسلامی وحدت کے لئے پیش پیش رہتے تھے حتی کہ پاکستان کے سنی اور شیعہ علماء میں بھی ایک خاص مقام حاصل تھا۔مرحوم علم و معرفت اور فضیلت سے بھرپور تھے کہ آپ اپنی بابرکت زندگی کے دوران سیدھے راستے پر گامزن رہے۔
قم کی معروف مسجد "امام حسن عسکریؑ" میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
پاکستانی کے ممتاز کیمیا دان ڈاکٹر پروفیسر محمد اقبال چوہدری کو سال 2021ء کے لیے اسلامی دنیا کا سب سے زیادہ ثمرآور اورعلمی کام کرنے والے ماہر کا اعزاز دیا گیا ہے۔