صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے اب تک 77 اموات ہوچکی ہیں، رواں ہفتے الرٹ جاری کیا تھا، احتیاط کرنی چاہیئے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی تنظیمی دورے پر ژوب پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے مرکزی امام بارگاہ ژوب میں مومنین کرام اور تنظیمی کارکنوں سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی نے مون سون کی بارشوں کے دوران حالیہ بارشوں کی صورتحال پر اظہار تشویش اور مالی و جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کےلئے جوپیشگی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیے تھے۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم تارڑنے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قانون کے شعبے میں معاونت بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، قانونی معاملات کو سلجھانے کے لیے ایران کے ساتھ ایم او یو ہمارے لیے باعث خوشی ہو گا۔
سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے آج بروز اتوار کو ایک بیان میں صوبے ہرمزگان کے حالیہ زلزلے میں کئی ایرانی شہریوں کے جان بحق ہونے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت ابوذر غفاری کی شخصیت کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ وہ علم و کمال کے سبب بے شمار احادیث نبوی کے راوی قرار پائے‘ ان کی حق و سچ کے اظہار میں بےباکی اور بے خوفی کی جانب سے انہیں یہ سند امتیاز عطا ہوئی کہ ”زمین نے کسی ایسے شخص کو اپنے اوپر اٹھایا نہیں اور آسمان نے اس پہ سایہ نہیں کیا جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو“۔
پبلک ٹرانسپورٹ کو تکنیکی لحاظ سے تسلی بخش جانچ پرتال کے بعد طویل روٹس پر چلنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ہمارے ملک میں ہر طرح کے ادارے اور قوانین تو موجود ہیں لیکن ان ہر عمل درآمد نہیں ہوتا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6 جولائی “یوم فقہ جعفریہ “کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور مقولہ ہے ”ہرکہ آمد عمارت نوساخت “ جو بھی آیا اُس نے نئی عمارت تعمیر کی اوردنیاکی روایت جوکہ پاکستان میں زیادہ مروّج ہے کہ “جو بھی آیا وہ ایک نیا نعرہ لے کر آیا“۔
اس موقع پر نور پروڈکشن کی جانب سے امام خمینی کی حیات کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔