09می
لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ

لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 717 مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 329 عازمین حج سوار ہوئے۔

17ژوئن
اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، وزیر اعظم

اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کو زیر صدارت اجلاس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیاکہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پُرعزم ہے۔

17ژوئن
لاہور، جامعۃ الواعظین کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

لاہور، جامعۃ الواعظین کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

مرغزار کالونی میں جامعۃ الواعظین کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مدارس اور جامعات سے دین اسلام کی تعلیم کو فروغ ملتا ہے، علماء اتحاد بین المذاہب اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

17ژوئن
اسلامی تحریک اور جماعت اسلامی جی بی کے ذمہ داران کی اہم ملاقات

اسلامی تحریک اور جماعت اسلامی جی بی کے ذمہ داران کی اہم ملاقات

ملاقات میں جی بی کے معروضی حالات، ملی یکجہتی کونسل اور خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔

16ژوئن
خشک سالی قدرتی امر، تحفظ کےلئے منصوبہ بندی ضروری ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

خشک سالی قدرتی امر، تحفظ کےلئے منصوبہ بندی ضروری ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہا کہ خشک سالی قدرتی امر البتہ اثرات سے تحفظ کےلئے منصوبہ بندی ضروری ہے، خشک سالی سے تحفظ ، لائحہ عمل بارے قرآن پاک کے سورئہ یوسف سے استفادہ کی ضرورت ہے کہ کیسے اہل مصر کو حضرت یوسف ؑ نے حکمت و تدبراوربہترین حکمت عملی سے ایک عرصہ خشک سالی سے محفوظ رکھا۔

16ژوئن
جی سی یونیورسٹی لاہور کا 100 فلسطینی طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان

جی سی یونیورسٹی لاہور کا 100 فلسطینی طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فلسطینی طلبہ کو ہاسٹل بھی مفت فراہم کرے گی۔

16ژوئن
پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی ایرانی شہریوں کے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون بروز جمعہ منعقد ہوں گے۔

16ژوئن
یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، علامہ سبطین سبزواری

یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر اسلامی مسلمات کونظر انداز کرکے ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،قومی یکجہتی اور اتحاد امت کے خلاف اس گھناونی سازش کو مسترد کرتے ہیں ۔

14ژوئن
اسلام عمر رسیدہ اَفراد کو زندگی کی سہولتوں کی فراہمی میں ترجیح کا حق دیتا ہے،معمر افراد کی تکریم ہی صحت مند روایات کی اَساس ہے، علامہ ساجد نقوی

اسلام عمر رسیدہ اَفراد کو زندگی کی سہولتوں کی فراہمی میں ترجیح کا حق دیتا ہے،معمر افراد کی تکریم ہی صحت مند روایات کی اَساس ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بین الاقوامی بلڈ ڈونرڈے اور بزرگوں سے اچھے برتاﺅ اور بد سلوکی سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ا سلام فطرت سے ہم آہنگ ا ور انسانیت کا علمبردار ہے جس میں قومیت، رنگ و نسل کی کوئی گنجائش نہیں ، اس ٹھوس پالیسیوں کی وجہ سے بنی نوع انسان کے حقوق کو تحفظ اور انسان دوستی کا ایک طویل ترین باب ملتا ہے۔

14ژوئن
حرم حضرت معصومہ قمؑ فیض الہیٰ کے حصول کا سریع ذریعہ ہے، محترمہ سیدہ عظمیٰ تقوی

حرم حضرت معصومہ قمؑ فیض الہیٰ کے حصول کا سریع ذریعہ ہے، محترمہ سیدہ عظمیٰ تقوی

عشرہ کرامت کے آغاز پر گلشاہ مدرسہ و امامبارگاہ کی انتظامیہ طرف سے خانہ فرہنگ حیدر آباد میں سیرت امام رضاؑ و حضرت معصومہ قمؑ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت سیدہ عظمی تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پروگرام سے خطاب کیا ۔