13ژوئن
امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

05سپتامبر
مرجع دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیمؒ کا بے مثال زہد و تقوی اور وجود ہم سب کیلئے باعث برکت تھا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مرجع دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیمؒ کا بے مثال زہد و تقوی اور وجود ہم سب کیلئے باعث برکت تھا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

آپ نے اپنی ساری زندگی علوم محمد و آل محمد علیھم السلام کی تبلیغ و ترویج اورحوزہ علمیہ میں علما ء و طلباء کی تعلیم و تربیت میں صرف کی۔آپ کا بے مثال زہد وتقوی اور وجود ہم سب کے لیے باعث برکت تھا۔ان کا انتقال ملت اسلامیہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،ایسی عظیم القدر شخصیات مدتوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

05سپتامبر
مذہب کے لبادے میں چھپے ہوئے یہود و نصارٰی کے ایجنٹ کربلائی پیروکاروں کا سامنا کرنے کی جرات نہیں رکھتے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 

مذہب کے لبادے میں چھپے ہوئے یہود و نصارٰی کے ایجنٹ کربلائی پیروکاروں کا سامنا کرنے کی جرات نہیں رکھتے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 

عزاداری ہماری عبادت ہے اگر ہماری لاشوں کے ٹکرے ٹکرے بھی کر دیے جائیں تو بھی عزاداری پر کسی قسم کی قدغن قبول نہیں کریں گے

05سپتامبر
پرنسپل جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کا آیت‌ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر اظہار تعزیت

پرنسپل جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کا آیت‌ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر اظہار تعزیت

آیت اللّٰہ العظمی سید محمد سعید الحکیم اعلی اللہ مقامہ کی وفات حسرت آیات پر امام زمانہ عج اور تمام مراجع عظام کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں

04سپتامبر
حکیم خاندان کے ایک عظیم سپوت حوزہ علمیہ نجف اشرف کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حکیم خاندان کے ایک عظیم سپوت حوزہ علمیہ نجف اشرف کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طباطبائی کی وفات پر دلی غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکیم خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ عظیم مرجع کل 3 ستمبر 2021 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی وفات پوری عالم تشیع کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔

04سپتامبر
آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے عراق کے معروف عالم دین ،حوزہ علمیہ نجف اشرف کے عظیم استاد اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت االلہ العظمیٰ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے

04سپتامبر
ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ

تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے علامہ محمد عباس قمی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور آقائے جعفر روناس نے ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ کیا اور علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے ملاقات کی۔

04سپتامبر
علامہ سید مرید حسین نقوی کا آیت اللّٰہ سید محمد سعید الحکیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

علامہ سید مرید حسین نقوی کا آیت اللّٰہ سید محمد سعید الحکیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے حضرت آیت اللّٰہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا  حضرت آیت اللّٰہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی وفات پر ہم اس عظیم مصیبت کو بالعموم حوزہ ھای علمیہ، خاندان آل حکیم اور ان کے فرزندان بلخصوص حضرت آیہ اللہ سید ریاض حکیم اور بلاخص امام زمانہ (عج) کے خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں ۔

04سپتامبر
خیرپور: مجلس روکی گئی ہم خود پہنچ رہے ہیں مجلس ہوگی علامہ اسد اقبال زیدی

خیرپور: مجلس روکی گئی ہم خود پہنچ رہے ہیں مجلس ہوگی علامہ اسد اقبال زیدی

انتظامیہ کی جانب سے مجلس عزا روکنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مومنین کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے انشاللہ صوبائ صدر بھی مجلس عزا میں شرکت کریں گے

04سپتامبر
آیت اللہ العظمیٰ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑانقصان ہے، علامہ ساجد نقوی

آیت اللہ العظمیٰ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑانقصان ہے، علامہ ساجد نقوی

قائدملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہاکہ حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کی بہت سی تصانیف تھیں جو علمی حلقوں میں خصوصی توجہ کا مرکز تھیں وہ اتحاد و حدت کے زبر دست داعی تھے اور الحکمۃ فاونڈیشن کے ذریعے دنیا بھر میں فلاحی کاموں میں اپنی مثال آپ تھے ،