وفاق ٹائمز

26فوریه
فاضل عالم دین بننے کے لئے درس کو کتابت کی شکل میں محفوظ کرنا ضروری ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

فاضل عالم دین بننے کے لئے درس کو کتابت کی شکل میں محفوظ کرنا ضروری ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامعۃ المنتظر لاہور میں طلباء سے خطاب میں کہا کہ ہم حضرت آیۃ اللہ سید ابوالقاسم خوئی سے جو کچھ کسب کرتے تھے اسے پہلی فرصت میں لکھتے تھے اور اس وقت میرے پاس ان لکھے ہوئے دروس کی تین جلدیں موجود ہیں اور سید ضیاء الحسن نے اس کو ترتیب دیا ہے اور کچھ جلدیں زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ چکی ہیں اور کچھ زیر طبع ہے۔

26فوریه
احکام خمس؛ مالی سال کا تعیّن

احکام خمس؛ مالی سال کا تعیّن

جو شخص مطمئن ہو کہ سال کے آخر تک اس کے پاس سال بھر کی آمدنی میں سے کچھ نہیں بچے گا، اور اسکی ساری کمائی دوران سال کے مخارج زندگی میں خرچ ہوجائے گی تو کیا اس کے باوجود بھی اس پر خمس کی تاریخ معین کرنا واجب ہے؟ اور اس شخص کا کیا حکم ہے جو اپنے اس اطمینان کی بنا پر کہ اس کے پاس کچھ نہیں بچے گا اپنے خمس کے سال کا تعیّن نہ کرے؟

26فوریه
ہمارے شیعہ علماء جو ہمارے کمزور محبوں اور ہماری ولایت کا اقرار کرنے والوں کی سرپرستی کرتے ہیں بروز قیامت اس انداز میں وارد ہوں گے۔۔۔

ہمارے شیعہ علماء جو ہمارے کمزور محبوں اور ہماری ولایت کا اقرار کرنے والوں کی سرپرستی کرتے ہیں بروز قیامت اس انداز میں وارد ہوں گے۔۔۔

امام علی النقی علیہ السلام فرماتے ہیں يَاْتى عَلماءُ شيعَتِنا الْقَوّامُونَ بِضُعَفاءِ مُحِبّينا وَ أهْلِ وِلايَتِنا يَوْمَ الْقِيامَةِ، وَالاْنْوارُ تَسْطَعُ مِنْ تيجانِهِمْ. ہمارے شیعہ […]

25فوریه
جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں/جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے، امام جمعہ تہران

جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں/جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے، امام جمعہ تہران

امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے یوکرائن اور روس کے درمیان جاری کشیدگی پر گفتگو میں کہاکہ ایسے مسائل میں ہماری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ طرفین کو بات چیت اور صبر اور برداشت کی تلقین کریں؛ جو مسئلہ تکلیف دہ ہے، وہ یہ ہے کہ اس جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے۔

25فوریه
انسان قیامت کے دن اپنے رہبر کے ساتھ محشور ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

انسان قیامت کے دن اپنے رہبر کے ساتھ محشور ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ انسانوں کے دو طرح کے رہبر ہوتے ہیں۔ایک وہ جو اللہ تعالیٰ بناتا ہے، وہ سارے معصوم ہوتے ہیں ۔جیسے حضرت آدم علیہ السلام کومعصوم پیدا کیا اور دیگر انبیاءبھیجے ۔ کچھ رہبر ایسے ہوتے ہیں جو قرآن کے مطابق اپنے پیروکاروں کو جہنم میں لے جائیں گے۔

25فوریه
ہم جنگ کے خواہان نہیں/وسعت طلبی کی مذمت کرتے ہیں، امام جمعہ قم

ہم جنگ کے خواہان نہیں/وسعت طلبی کی مذمت کرتے ہیں، امام جمعہ قم

امام جمعہ قم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ واقعات اور حالات کی جڑ مغربی دنیا اور نیٹو کی وسعت طلبی کا نتیجہ ہے، کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف یہ ہے کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں کیونکہ ہم جنگ کی تلخیاں جھیل چکے ہیں اور جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

25فوریه
وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام امتحانات 25 مارچ سے شروع ہوں گے

وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام امتحانات 25 مارچ سے شروع ہوں گے

۔امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آج 25 فروری آخری تاریخ ہے۔ڈبل فیس کے ساتھ 5 مارچ تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔امتحانات 29 مارچ تک جاری رہیں گے۔

25فوریه
امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور ایک اور جال میں پھنس گیا، عارف علوی

امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور ایک اور جال میں پھنس گیا، عارف علوی

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے غلط لگتا تھا کہ امریکا نے ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھا ہوگا۔

24فوریه
علامہ سید مرید نقوی اور وفاق المدارس الشیعہ کے دیگر اراکین کا سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ سید مرید نقوی اور وفاق المدارس الشیعہ کے دیگر اراکین کا سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم کے انتقال پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی سمیت علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، علامہ شبیر حسن میثمی و دیگر مرکزی قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔